میں رضاکارانہ طور پر گھر واپسی کے بارے میں کہاں سے معلومات اکھٹی کرسکتا ہوں؟

dpa © مہاجرین مشورہ مرکز

کیا آپ اپنے وطن واپس جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ شاید آپ نہیں جانتے  ہیں کہ یہ کس طرح اور کب ممکن ہوگا – یا شاید آپ کو شکوک و شبہات ہے کہ کیا  واپس جاکر آپ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے۔ آپ کے لئے سپورٹ پروگرام ہوسکتے ہیں جس میں آپ کے لئے بہت زیادہ معلومات موجود ہو۔

شروع کرنے کے لیے چار اچھےراستے

اگر آپ  اپنے پچھلے مشکل حالات کے بعد اپنے  گھر اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں، تو اس میں کامیابی کے لئے اچھے مشورے بہت اہم ہوسکتے ہیں۔ جرمنی آپ کو انفرادی مشورے کے چار طریقے پیش کرتا ہے:

  1. آن لائن معلومات: یہاں رضاکارانہ واپسی کے بارے میں معلومات تلاش کریں اور مزید تفصیلی www.returningfromgermany.de معلومات کے لیے اس پیج پر کلک کریں www.build-your-future.net اور اس پر
  2. ٹیلی فون ہارٹ لائن: نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے وفاقی محکمہ کا دفتر(بی اے ایم ایف) آپ کو واپس جانے کے سپورٹ پروگرام جو کہ آپ کے قریبی مشورہ مرکز میں ہورہے ہوں گے اسکی اطلاع دیتا ہے۔ اس دفتر کا عملہ آپ کو اپنے ملک میں دوبارہ سے آباد کاری کے بارے میں بھی معلومات بہم پہنچاتا ہے۔ +49 911 943-0 مہربانی کرے اس نمبر پر فون کریں۔

کتابچہ: ” واپس جانے کے نئے امکانات "