جرمنی گلوبل رفیوجی فورم کا مشترکہ داعی ہے

©یو این ایچ سی آر / ديانا دياز

سب سے پہلا گلوبل رفیوجی فورم (جی آر ایف) 17 اور 18 دسمبر 2019 کو جنیوا (سوئزرلینڈ) میں منعقد کیا جائے گا۔ گلوبل کامپیکٹ آن رفیوجی (جی سی آر) کی توثیق کے ایک سال بعد جی آر ایف اس ضمن میں بیان کردہ مقاصد کو نافذ کرنے کے لئے اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ مشترکہ داعیوں کی حیثیت سے جرمنی، ایتھوپیا، پاکستان، کوسٹا ریکا اور ترکی ایک ساتھ اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی یو این ایچ سی آر کے ساتھ مل کر مہاجرین کی صورتحال کے بارے میں اجتماعی بین الاقوامی ردعمل کو تقویت دینے کے لئے قوت رفتار کو فروغ دے رہے ہیں۔

گلوبل رفیوجی فورم کا مقصد گلوبل کامپیکٹ آن رفیوجی پر عمل درآمد اور مہاجرین اور میزبان ممالک کے لئے زیادہ مساوی بوجھ کا اشتراک-اور ذمہ داری کے حصول میں قوت رفتار کو فروغ دینا ہے۔

#مہاجرین فورم: فوری ردعمل اور طویل المدت حل

  1. جی آر ایف کے شرکت کنندگان کو چھ موضوعی شعبوں کے لئے مشترکہ کفالت کنندگان کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔
  2. بوجھ کا اشتراک
  3. تعلیم
  4. توانائی اور بنیادی ڈھانچہ
  5. روزگار اور آمدنی
  6. پناہ گاہ اور صلاحیت سازی
  7. پائیدار حل

فورم کے دوران ہر موضوعی میدان کو ایک اعلی سطحی گفتگو، ضمنی تقریبات اور جاذب النظر نشستوں میں پیش کیا جائے گا۔

گلوبل کامپیکٹ آن رفیوجی (جی سی آر) مہاجرین کی صورتحال کے بارے میں مزید متوقع ذمہ داری کے اشتراک کے لئے ایک بنیادی ڈھانچہ ہے اور اس کی توثیق 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تھی۔ جی سی آر رکن ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، مہاجروں، سول سوسائٹی اور نجی شعبوں کے ساتھ دو سال کی وسیع مشاورت کے بعد https://www.unhcr.org/gcr/GCR_English.pdfپر مبنی ہے۔ بین الاقوامی معاہدہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بین الاقوامی تعاون کے بغیر مہاجرین کی صورتحال کے ضمن میں کسی پائیدار حل تک نہیں پہنچا جاسکتا ہے۔ تاہم، ہر ایک ممبر ممالک یہ فیصلہ کرنے کے لئے ذمہ دار ہے کہ اس کی نظر میں کونسے اقدامات نافذ کرنا صحیح ہیں اور کس حدتک صحیح ہیں۔ نفاذ رضاکارانہ تعاون پر منحصر ہے اور قانونی طور پر لازمی واجب التعمیل نہیں ہے۔ جرمنی پہلے سے ہی مختلف میدانوں میں ضرورت سے زيادہ کام کر رہا ہے

YouTube

Mit dem Laden des Videos akzeptieren Sie die Datenschutzerklärung von YouTube.
Mehr erfahren

Video laden

 

جرمنی گلوبل رفیوجی فورم کا مشترکہ داعی ہے

گلوبل رفیوجی فورم کے مشترکہ داعی کی حیثیت سے اپنے کردار میں، جرمنی دیگر ممالک کو مہاجرین کی صورتحال اور میزبان کمیونٹی کو تعاون دینے کے بارے میں اپنی شمولیت کو بڑھانے کے لئے متحرک کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، جرمنی تعلیم کے موضوع پر مشتمل ایک گروپ کی مشترکہ کفالت کر رہا ہے، اور تیسرے مرحلے کی تعلیم پر کام کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کر رہا ہے۔

اپنی شمولیت کے حصے کے طور پر، جرمنی البرٹ آئنسٹائن جرمن اکیڈمک رفیوجی انیشیٹو (ڈی اے ایف آئی)، یو این ایچ سی آر کی اعلی تعلیم کے اسکالرشپ پروگرام کے لئے نئے تعاون کنندگان کو تحریک دے رہا ہے۔ ڈی اے ایف آئی پروگرام نے مہاجرین کو پوری دنیا میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے قابل رسائی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ پروگرام 1992 میں اپنے آغاز کے وقت سے ہی قابل لحاظ حدتک پروان چڑھا ہے، جس نے 50 سے زیادہ پناہ کے متلاشی ممالک میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آنے کے لئے 15,500 سے زیادہ طلباء کو تعاون دیا ہے۔

جرمنی – ایک میزبان ملک اور یو این ایچ سی آر کا اہم معاون ہے

جرمنی عالمی پیمانے پر پانچواں سب سے بڑا مہاجرین آبادی کا مسکن ہے اور یو این رفیوجی ایجنسی، یو این ایچ سی آر کا دوسرا سب سے بڑا عطیہ کنندہ ہے۔ مہاجرین اور ان کی میزبان کمیونٹی کی مدد اور حفاظت میں اس شمولیت کا وسیع پیمانے پر اعتراف اور خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

بنیادی حقائق

  • پہلی گلوبل رفیوجی فورم: 17/18 دسمبر 2019، جنیوا (سوئزرلینڈ) میں
  • جرمنی ایک ساتھ ایتھوپیا، پاکستان، کوسٹا ریکا اور ترکی کے ساتھ گلوبل رفیوجی فورم کا مشترکہ داعی ہے۔ یو این ایچ سی آر اور سوئزرلینڈ اس فورم کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔
  • زیر غور نتیجہ: مضبوط عہد و پیمان اور تعاون گلوبل کامپیکٹ آن رفیوجی (جی سی آر) کے مقاصد کو پروان چڑھائیں گے۔
  • گلوبل کامپیکٹ آن رفیوجی کے نفاذ کے تئیں کام کرنے اور جائزہ لینے کے لئے ہر چار سال پر گلوبل رفیوجی فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔
  • ہر دو سال پر، ممبر ممالک کے اعلی عہدیداران دوبارہ جمع ہوں گے اور پیشرفت کو معلوم کریں گے۔
  • سالانہ بنیاد پر، یو این کے اعلی کمشنر برائے مہاجرین پیش رفت کی رپورٹ کو جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

مزید معلومات:

جرمنی حکومت
https://www.bundesregierung.de/breg-de/themen/migration-und-integration
(جرمن میں)

وفاقی دفتر خارجہ
https://www.auswaertiges-amt.de/en/aussenpolitik/themen/migration
ٹویٹر: @GermanyDiplo #RefugeeCompact #RefugeeForum

یو این ایچ سی آر
https://www.unhcr.org
https://www.unhcr.org/global-refugee-forum.html
https://www.unhcr.org/dach/de/was-wir-tun/globaler-pakt (جرمن میں)
https://www.unhcr.org/the-global-compact-on-refugees.html
ٹویٹر: @refugees #RefugeeCompact #GCR #RefugeeForum

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2020-01-13 شائع کیا گیا: 2019-12-16