icon-share
Go to main content

اس پیج کے بارے میں

یہ وفاقی خارجہ آفس کی ویب سائٹ ہے جو معلومات کا مرکزی ذریعہ ہے جہاں سے معلومات جاری کی جارہی ہے جو جرمنی 2015ء سے کررہا ہے تاکہ موجودہ تارکین وطن اور ان کی کمیونٹی کے  لوگ  انسانی اسمگلروں کی  طرف سے پھیلانے والی غلط معلومات اور افواہوں پر کان نہ دھریئں۔

اس سائٹ کا مقصد خوفزدہ کرنا نہیں ہے، بلکہ اطلاع دینا ہے۔ یورپ کے خطرناک سفر کرنے کا فیصلہ بہت اہم ہے اور  یہ حقائق پر مبنی ہونا چاہئےناکہ افواہوں پر۔ بدقسمتی سے بہت سے غیر قانونی تارکین وطن یورپ کا سفر غلط معلومات اور انسانی اسمگلروں کی طرف سے پھیلائ گئ افواہوں کے باعث کرلیتے ہیں لیکن ان انسانی اسمگلروں کو صرف اپنے  فوائد اور منافع  سے مطلب ہوتا ہے مہاجرین کے فائدے اور انکی حفاظت سے نہیں۔

س ویب سائٹ کا مقصد یورپ میں غیر قانونی منتقلی کی حقیقت کی تفصیلی وضاحت کے ساتھ ساتھ افواہوں کا مقابلہ کرنا بھی ہے۔ یہاں سفر کے حقیقی اخراجات اور خطرات کا تعین کرنا ہے اور ساتھ ہی جرمنی میں پناہ کی درخواست دینے کے قانونی اور عملی پہلوؤں اور حقائق کے بابت تفصیلی جائزہ لینا بھی ہے ساتھ ہی یہ بھی دیکھنا ہے کہ کس کو پناہ کا حق دیا جاسکتا ہے اور کسےکام کی اجازت دی جاسکتی ہے اورکون لوگ ہیں جنھیں جرمنی میں رہائشی حق نہیں دیا جاسکتا ہے اور اسے اپنے گھر واپس لوٹنا ہوگا۔

اس کے علاوہ، اس ویب سائٹ میں ان کے لیے بھی معلومات ہوگی جو یورپ کی طرف پہلے ہی سے راستے میں ہیں اور جو متبادل معلومات کی تلاش میں ہیں یا جو گھر واپس جانے کے لیے مدد چاہتے ہیں۔ اسی طرح یہ ویب سائٹ پہلے سے موجود جرمنی میں غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ملک رضاکارانہ واپسی کے لئے سپورٹ پروگراموں کے بارے میں  بھی معلومات بہم پہنچائے گی۔ آخر میں،  اس ویب سائٹ کا مقصد  ان چیلنجوں  کے بارے میں معلومات بہم پہنچانا بھی ہے جو جرمنی کو غیر قانونی تارکین وطن کے اپنے ممالک چھوڑنے سے پیدا ہورہے ہیں ، مثال کے طور پر انسانی حقوق کی کوشش، بحران کو ختم کرکے استحکام پیدا کرنا اور ترقی کے لیے تعاون جیسے کام شامل ہیں۔

اوپر کی طرف واپس