قانونی طور پر جرمنی آنے کے طریقے

dpa © سی مینز میں کام کرنے والا ایک ٹیکنیشین

کیا آپ جرمنی میں کام یا تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ انسانی اسمگلروں کے چکر میں مت پڑیے– اگر آپ میں قابلیت ہے تو جرمنی میں کام کی غرض سے آنے کے محفوظ اور قانونی طریقے موجود ہیں۔ جرمنی کا امیگریشن نظام انتہائی قابل افراد کو خوش آمدید کہتا ہے۔

Make it in Germanyکے پلیٹ فارم پر جرمن حکومت قابل افراد ، ٹیکنیشنز، ریسرچرز اور طبی ماہرین کیلیے نوکریوں کے مواقع سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔ 200ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا 20لاکھ افراد ہر سال اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ پورٹل جرمنی میں نوکری حاصل کرنےکےلیے درخواست گزاروں کی مدد کرتا ہے: جس میں ملازمت کی تلاش سے لے کر ویزا حاصل کرنے کےقوائد و ضوابط اور جرمنی میں رہائش اور بحالی سمیت دیگر معلومات شامل ہیں۔

مزید یہاں تلاش کریں:

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2020-10-03 شائع کیا گیا: 2017-09-13