6۔ ماہرور کروں اور اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کی جرمنی میں آنے کے لۓچھ راستے (جونير ملازمین)
مارچ 2020 سے غیریوروپین یونین کی ممالک سے آنےوالے سپشلسٹوں کے لۓ قانونی طور پر جرمنی ميں کام کرنا آسان ہوجاۓ گا۔
اس سلسلے ميں يہ پہلا قدم لازمی اٹھانا ہوگا ـ یعنی کہ دل چسپی رکھنےوالے امیدواروں کو اصولی طور پر اپنے پيشے میں حاصل کی گئ تعلیم کو جرمن اتھارٹی کی طرف سے وضع کۓ گۓ معیار کے مطابق تسلیم کروانا ہوگا۔
فرداً فرداًیہ طریق کارمختلف ہوسکتاہے-آپ کو اپنے تعلیمی سرٹیفیکیٹوں کو تسلیم کروانےکا عمل اپنے ملک سےہی شروع کردینا چاہيے- یعنی ویزا حاصل کرنے کی درخواست دینے سے بہت پہلے۔
کیا آپ کو جرمنی میں ایک کوالیفائیڈورکرکے طور پر تسلیم کیاجاتاہے؟
آپ کو جرمنی کی اتھارٹی سپیشلسٹ تصور کرتےہیں، اگر آپ نے بطور سپیشلسٹ ایک منظور شدہ پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کی ہوئی ہے، یا آپ نے ایک تسلیم شدہ پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، جسکو جرمنی میں کم از کم دو سال پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنی لازمی ہوگی۔ ویزے کی درخواست دینے سے پہلے امیدواروں کے لۓ لازم ہوگا، کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ تعلیم کو متعلقہ جرمن افسران سے تسلیم کروالیں۔ www.anerkennung-in-deutschland.de. وہ لوگ اس بات سے مستثنا ہوں گی، جو کہ انفرمیشن ٹیکنالوجی اور کیمینی کیشن ٹیکنالوجی میں کافی پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہوں گی۔
آپ مزید معلومات اس لنک سے حاصل کرسکتے ہیں: https://rumoursaboutgermany.info/facts/germany-opens-labour-market-for-skilled-workers-from-non-eu-countries
سکس نامی فرم کوالیفائیڈ سپیشلسٹوں کو غیر ملک سے ایک اصلی ویزا حاصل کرنے ممکن صورتیں مہیا کرتی ہے ، تا کہ وہ جرمنی آسکیں۔ آپ کے لۓ لازم ہوگا، کہ آپ اپنے آباۓ ملک میں جرمن کونسلیٹ میں ویزے کی درخواست دیں۔
آپ کو ویزا درخواست دینے سے پہلے کن امور کا علم ہونا چاہیۓ:
1۔ سپیشلسٹوں کا پیشہ ورانہ ٹریننگ حاصل کرنا
آپ نے کامیابی سے ایک سپیشلسٹ کی طور پر ٹریننگ مکمل کی ہے، اور آپ اس بات میں دل چسپی رکھتے ہیں، کہ آپ جرمنی میں ملازمت حاصل کرسکیں؟ تو آپ کو اپنی پیشہ ورانہ تعلیم کو متعلقہ جرمن افسران سے تسلیم کروانے کا عمل شروع کردینا چاہیۓ، جوں ہی آپ کو آپ کی تعلیمی قابلیت کے تسلیم کۓ جانےکا ایک سرٹیفیکیٹ مل جاۓ، اور اس کے ساتھ ہی ایک جرمن فرم سے ملازمت کی آفر مل جاۓ، تو آپ ایک ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
2۔ بغیر ایک کوالیفیکیشن کے انفرمیشن کیمینی کیشن کی سپیشلسٹوں کا ملازمت حاصل کرنا۔
کیا آپ انفرمیشن اور کیمونی کیشن ٹیکنالوجی کی سپیشلسٹ ہیں؟ کیا آپ اس بات کا ثبوت دے سکتےہیں، کہ آپ کو اس پیشے میں کم از کم تین سال کا پیشہ ورانہ تجربہ یۓ؟ بے شک آپ نے اس پیشہ کی کولیفیکیشن مکمل نہ کی ہو؟ کیا آپ کو جرمنی میں آپ کی پیشے میں ملازمت کی آفر مل چکی ہے، جس ملازمت میں آپ کی سالانہ تنخواہ کم از کم 49680 یورو ہو، اور آپ جرمن زبان کی تسلی بخش علم رکھتے ہیں (جرمن زبان کی بی 1 والی قابلیت)؟ آپ کے لۓ اس صورت میں ممکن ہے، کہ آپ اپنے ملک میں موجود جرمن کونسلیٹ میں ویزا کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں۔
3۔ ملازمت تلاش کرنے والے تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ لوگوں کا ملازمت کرنا
آپ نے اپنے آبائی ملک میں اپنی پیشہ ورانہ تعلیم مکمل کر چکے ہیں، اورآپ جرمنی میں ایک ملازمت تلاش کرنا چاہتے ہیں؟ آپ ایک یونیورسٹی گریجویٹ ہیں، اور آپ ایک کولیفائیڈ ملازمت ڈھونڈرہے ہیں؟جرمن اتھارٹی کی طرف سے آپ کے فائنل امتحان کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے یا آپ کو ٹرینگ کے ثبوت کو تسلیم کرنے کے بعد آپ ایک چھ ماہ کے محدود ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ اس ویزے کی مدد سے جرمنی میں نئ ممکنہ صورتوں کے مطابق ملازمت تلاش کر سکتے ہیں، ملازمت کے لئے مناسب امیدواروں کو لازمی ثابت کرنا ہوگا، کہ وہ جرمن زبان کا تسلی بخش علم رکھتے ہیں، اور آپ کے پاس اتنی رقم موجود ہونی چاہيۓ، جس سے آپ اپنا گزارہ کر سکیں۔
https://www.auswaertiges-amt.de/de/ReiseUndSicherheit/deutsche-auslandsvertretungen/03-webseitenav
4۔ ایک پیشہ ورانہ ٹریننگ کی تلاش کرنے کے لئے اے لیول کی تعلیم رکھنے والوں کے لئے اجازت
جن افراد نے اے لیول کیاہو، اور ان کی عمر پچیس سال سے کم ہو، وہ ایک پیشہ ورانہ ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے چھ ماہ کے لئے جرمنی آسکتے ہیں۔ اس کے لئے تین چیدہ چیدہ شرائط یہ ہیں: آپ کی تعلیم کے فائنل سرٹیفیکیت سے آپ ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، آپ ایک ایڈوانس درجے کی جرمن زبان بولتے ہیں(بی 2 کےلیول کی)، اور آپ کے پاس اتنے مالی ذرائع ہونے چاہئیں کہ آپ اپنے اخراجات ادا کر سکیں۔
https://www.auswaertiges-amt.de/de/ReiseUndSicherheit/deutsche-auslandsvertretungen/03-webseitenav
5۔ ایک پیشہ ورانہ کوالی فیکیشن کو مکمل طور پر تسلیم کروانے کے لئے ایڈوانس ٹریننگ اور ایڈوانس کوالی فیکیش حاصل کرنے کی اجازت
خاص خاص صورتوں میں یہ ممکن ہے کہ آپ تعلیمی قابلیت کی مکمل تسلیم کئے جانے سے پہلے بھی آپ جرمنی جا سکیں۔ اگر آپ کو ایک جرمن اتھارٹی آپ کی تعلیمی قابلیت کی قبول کرنے کے عمل کے دوران آپ کو اس بات کو اطلاع دے، کے آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ مزید تعلیم حاصل کرکے مزید کوالی فیکیشن حاصل کریں تا کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کو مکمل طور پر تسلیم کر لیاجائے ("جزوی طور پر تعلیمی قابلیت کو تسلیم کیاجانا”)، اورآپ کے پاس ایک ملازمت دینے والے کی طرف سے یا ایک ٹریننگ دینے والے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے آپ کو ایسی اضافی کوالی فیکیشن حاصل کرنے کے لئے واضع آفر موجود ہو، تو آپ ایک ویزا حاصل کرنے کی درخواست کر سکتےہیں تا کہ آپ جرمنی می اس تعلیمی قابلیت کو تسلیم کروانے کی عمل کو مکمل کرسکیں۔
6۔ ہیلتھ کے محکمے میں بطور ماہرین اور کنڈر گارڈن میں کام کرنے والے ماہرین کے لئے ان شعبو میں داخل ہونےکے لئے آسان ماڈل
خاص طور پر لیکن نہ صرف ہیلتھ کے شعبہ اور کنڈر گارڈن کے شعبہ کے لئے بنڈس اگینٹربراۓ ملازمت کو اس بات کا اختیار ہے کہ دو سرے ملکوں کے افسران کے ساتھ معاہدے کریں۔ اگر آپ ان شعبوں میں سپیشلسٹ ہیں، تو آپ جرمنی آنےکے لئے ویزا حاصل کرنے کے لئے ایک سادہ طریق کار سے فائیدہ حاصل کرسکتے ہیں، اور اگر آپ جرمنی میں مقیم ہیں، تو آپ اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کو تسلیم کروانے کےلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
این سلسلی میں مزید معلومات حاصل اس لنک سے کریں:
آپ سپیشلسٹو کی امیگریشن کے بارے میں نئے قوانین کے بارے میں مزید انفرمیشن اس لنک سے حاصل کریں:
https://rumoursaboutgermany.info/facts/germany-opens-labour-market-for-skilled-workers-from-non-eu-countries/
جرمنی آنے والے سپیشلسٹ ورکر زاس لنک پر بہت اہم انفرمیشن حاصل کرسکتے ہيں www.make-it-in-germany.com
پیشہ ورانہ کوالی فیکیشن کو تسلیم کروانے کے لئے لنک:
www.anerkennung-in-deutschland.de
اپنے ڈپلومے کو تسلیم کروانے کے لئے لنک:
www.anabin.kmk.org
اس بارے میں انفرمیشن کہ آپ جرمن زبان کہاں سیکھ سکتےہیں:
: اس سلسلے میں کہ آپ جرمن زبان کہاں سیکھ سکتےہیں، آپ کے ملک میں جرمن سفارت خانہ آپ کو بہت زیادہ معلومات دے سکتاہے، اس کےلئے لنک:
https://www.auswaertiges-amt.de/de/ReiseUndSicherheit/deutsche-auslandsvertretungen/03-webseitenav