MigApp باخبر فیصلے کرنے کے لئے مہاجرین کی مدد کرتا ہے

MigApp ©IOM
MigApp ©IOM

بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن موبائل ایپ، میگ ایپ، ان کے سفر کے دوران اچھا باخبر فیصلہ کرنے کے لئے مہاجرین کی مدد کے تئیں قابل بھروسہ اور عملی معلومات فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا تازہ ترین ورژن صارفین کو خطرات، ویزا کے مسائل، صحت کی دیکھ بھال، حقوق اور پالیسیوں کے متعلق تازہ ترین خبروں سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔ ایپ مہاجرین سے متعلق دیگر قابل قدر خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ اور یہ آپ کو دیگر مہاجرین کے ساتھ مربوط رہنے میں مدد کرتا ہے۔ مختصراً، MigApp مہاجرین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک آرام دہ ون-اسٹاپ-شاپ (جہاں متعدد خدمات فراہم کی جاتی ہیں) ہے۔

دوسرے ملک میں ہجرت کرتے وقت، اس طرح کے مسائل جیسے ویزا کے ضوابط یا ملک میں زیر غور تعاون کے مقام کا پتہ لگانے سے متعلق اہم سوالات کے تئیں قابل بھروسہ جواب حاصل کرنا ایک چیلنج ہوسکتا ہے۔ مہاجرین کو اکثر و بیشتر سوالات درپیش ہوتے ہيں:

  • ممکنہ خطرات کیا ہیں جن کا مجھے سامنا ہوتا ہے؟
  • ویزا کے کون سے ضوابط قابل اطلاق ہوتے ہيں؟
  • جب مجھے صحت کے مسائل کا سامنا ہو تو میں کہاں سے مدد حاصل کرسکتا ہوں؟
  • کیا قانون اور ضوابط میں فی الحال تبدیلیاں ہوئی ہیں؟

مشترکہ طور پر صارف معاون-ایپ میں – MigApp تازہ ترین معلومات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔

YouTube

Mit dem Laden des Videos akzeptieren Sie die Datenschutzerklärung von YouTube.
Mehr erfahren

Video laden

MigApp کی 5 مشہور خصوصیات:

ڈاکٹر ٹرانسلیٹ
طبی اپائٹمنٹس کے دوران زبانی روکاوٹوں پر قابو پانے میں آپ کی مدد کے لئے MigApp کا doctor-patient translator(ڈاکٹر-مریض مترجم) تیار کیا گیا ہے۔ اپنی (اور اس ڈاکر کی) پسندیدہ زبان منتخب کرنے کے بعد ڈاکٹر-مریض کی مخصوص بات چیت کی بنیاد پر MigApp مرحلہ وار ترجمہ کی کارروائی کی وضاحت فراہم کرتا ہے۔

عالمی واقعات
اپنے رہائشی ملک میں درج شدہ واقعات کے بارے میں (جیسے دہشت گردی یا صحت کے انتباہات) آگاہ رہنے کے لئے MigApp کے معلوماتی نظام کو فعال کریں۔

منی ٹرانسفر
گھر پر زیادہ پیسہ بھیجنے میں آپ کی مدد کرتے ہوئے، MigApp کے منی ٹرانسفر کی خصوصیت حقیقی وقت میں ترسیل زر کے مختلف فراہم کنندگان کے لئے زر مبادلہ کی شرحوں اور ٹرانسفر کی فیس کا موازنہ کرتی ہے۔

سفر، ویزا اور نظام صحت
سفری تقاضوں (ویزا اور نظام صحت سمیت) کے بارے میں درست جائزہ لینے کے لئے اپنی روانگی اور جائے پناہ والے ممالک کا انتخاب کریں۔

رضاکارانہ واپسی اور دوبارہ انضمام
IOM کے معاون رضاکارانہ واپسی اور دوبارہ انضمام (AVRR) سے متعلق پروگرام کے بارے میں جانیں۔

AVRR کا کیا مطلب ہے؟

AVRR کا مطلب دوبارہ انضمام سے متعلق تعاون سمیت انتظامی، منطقیانہ اور مالی امداد ہے، جو رضاکارانہ طور پر اپنے اصلی وطن واپس جانے والے مہاجرین کو فراہم کی جاتی ہیں۔

 

MigApp کی دستیابی آی او اس اور اور اینڈرائیڈپر ہے۔

MigApp کو فیس بک، انسٹاگرام، لنکڈاِن اور ٹویٹر پر فالو کریں۔

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2019-11-28 شائع کیا گیا: 2019-11-14