icon-share

ٹرانزٹ کے دوران تارکین وطن کے لئے معلومات

سچ یا جھوٹ؟

کیا جرمنی ہجرت کرنے کی کوئی لاٹری ہے؟

نہیں

نہیں! جرمنی ہجرت کا ایک لاٹری ٹکٹ بس ایک کلک دور ہے – اتنی اچھی بات سچ نہیں ہو سکتی؟ یہ سچ ہے۔ جرمنی آنے کے لیے لاٹری جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ جعلی ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا پر افواہوں سے محتاط رہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

کیا غیریوروپی ممالک بلکان کے باشندے جو یوروپی یونین میں کام کرنا چاہتے ہیں ان کے لئےنئے اصول ہیں؟

نہیں

نہیں۔ آپ نے جو معلومات سنی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے، صرف ان ممالک کے لئے کوئی نئے اصول نہیں ہیں۔ ملازمت کے مقصد سےانہیں ویزا اور ورک پرمٹ کی ضرورت ہوگی، جس کےلئے انہیں ان کے اپنے ملک میں جرمنی کے سفارتخانہ میں درخواست دینی پڑتی ہے۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

کیا گیمبیا نے جرمنی کے ساتھ ملک بدر کیے جانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں؟

نہیں

میڈیا کی رپورٹ ہے کہ جرمن صدر فرینک والٹر اسٹائین مایر نے گیمبیا کے صدر ایداما بورو کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جن میں 1500 گمبیا کے شہری کی جرمنی سے وطن واپسی کی بات طے کی گئ ہے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ جرمن وزارت خارجہ اور صدر کے آفس دونوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، گیمبیا کے وزیر اطلاعات ڈیمبا جاو نے بھی واضح کیا ہے کہ گیمبیا نے گمبیا کے شہری کی واپسی کے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

جرمنی میں مکمل علاج؟ = یونانی پناہ گزین کا پاسپورٹ

نہیں

یونان میں رجسٹرڈ پناہ گزین، پناہ گزین کے نیلے پاسپورٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جو انہیں جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں ویزا کے بغیر 90 دن تک کا سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب ان کے پاس اپنے قیام اور واپسی کے لئے کافی رقم ہوں اور اس کے باوجود وہ جرمنی میں مکمل طبی خدمات یا پناہ کےحقدار نہیں ہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ کو دو گھنٹوں کے بعد ربڑ کی کشتی سے بچایا لیا جائے گا؟

نہیں

اسی بات کا انسانی اسمگلر وعدہ کرتے ہیں ، لیکن بچانے کا عمل شا‏ید وہاں نہ ہو جہاں آپ کی کشتی ہو۔ اور ویسے بھی یہ بہت مشکل ہے کہ آپ کو بروقت بچایا جاسکے اسکا چانس بہت کم ہے۔ خاص طور پر جب انسانی اسمگلرموٹر کے بغیر ربڑ کی کشتی بہتی چھوڑ دے۔ یہ سفر اب تک بہت خطرناک ہے اور اس سے لاکھوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

سچ یا جھوٹ؟

کیا جرمنی آپ کے اصل ملک واپس جانے میں مدد کرے گا؟

ہاں

جی ہاں۔ اگر آپ گھر واپس جانا چاہتے ہیں تو، جرمنی آپ کی مدد کرے گا حکومت کی طرف سے آپ کے اپنے ملک میں واپس جانے اور وہاں دوبارہ اپنے زندگی کوبنانے کے لئے مختلف پروگراموں موجود ہیں جو آپ کی مدد کرتے ہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ کو سرحد کی حفاظت کرنے والوں نے ڈھونڈ لیا تھا؟

ہاں

زمینی اور سمندری سرحدیں، دونوں پر یورپ سے باہرکے ممالک نے اپنی سرحدی پہرہ داری کو تیز کر دیا ہے۔ یورپ میں غیر قانونی سرحد پار کرنے والوں کو اکثر وہاں روک لیا جاتا ہے اور پھر وہ یورپ جانے کی سرحد پار کرنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔ چونکہ تقریبا سارے پیسے ختم ہوچکے ہوتے ہیں تو یہ اور بے عیارو مددگار ہوجاتے ہیں اور اب ایک محفوظ اور سستا واپسی کا سفر بھی نہیں کرپاتے ہیں۔

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ کے رشتہ داروں کو آپ کو ان کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے رقم ادا کرنی پڑی؟

ہاں

بدقسمتی سے، یورپ کی جانب راستے پر کئی جگہیں ہیں جہاں لوگ آپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مجرموں کا لوگوں کو اغوا کرنا اور تاوان کا مطالبہ کرنا بہت عام ہے۔ وہ آپ کو جانے دیتے ہیں صرف اس وقت جب آپ کے خاندان آپ کی آزادی کے لئے پیسے کی ادائیگی کرتے ہیں۔ یہ رقم کبھی کبھی آپ کے اصل رقم جو آپ نے سفر شروع کرتے ہوئے دی تھی اس رقم سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ بہت سے تارکین وطن نے اپنے راستے پر تشدد اور بلیک میل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ آپ کے راستے میں کئی بار ہوسکتا ہے۔

اوپر کی طرف واپس