کیا جرمنی آپ کے اصل ملک واپس جانے میں مدد کرے گا؟

©dpa افغان باشندے کی افغان سرزمین پر واپسی

جی ہاں۔ اگر آپ رضاکارانہ طور پر واپس جانا چاہتے ہیں تو، جرمنی آپ کی مدد کرے گا، حکومت کی طرف سے آپ کے اپنے ملک میں واپس جانے میں مدد کرنے اور وہاں دوبارہ آپ کی زندگی کی تعمیر کے لئے مختلف پروگرام موجود ہیں۔

گر آپ کو تحفظ ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور آپ  پہلے ہی سے جرمنی میں مقیم ہیں،  تو یہاں  ایسے پروگرام موجود ہیں جو آپ کو رضاکارانہ طور پر واپس جانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ جب سے یہ پروگراموں شروع کیا گیا ہے، اب تک دنیا بھر سے 666000 سے زائد افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنےملک میں واپسی کے لئے یا کسی  تیسرے ملک میں جانے کے لیے مالی یا تنظیمی مدد حاصل کی ہے۔ 2016ء میں کل 54000 لوگوں نے یہ پیشکش قبول کی، 35000 2015 ء میں اور 13000 2014 میں۔

یہاں مل جائیں گے۔ یہاں کچھ مثالیں:www.ReturningfromGermany.de آپ کو ان تمام پروگرام کے بابت مکمل معلومات

ایک نظر میں

( آر ای اے جی/جی اے آر پی) 1۔ رضاکارانہ واپسی کے لئے مالی اور آپریشنل مدد

© dpa ایک بس میں سوار ہونے والے پناہ گزین

تقریبا پچھلے 30 سالوں سے وفاقی حکومت اورریاست ( صوبے) جرمنی میں پناہ کی تلاش میں آنے والوں کو رضاکارانہ طور پر واپس جانے کی( یا آگے کی جانب ہجرت کرنے کی) دوبارہ سے ضم ہونے اور ایمریگیشین پروگرام کے تحت (آر ای اے جی) اور گورمینٹ اسیسثڈ ری پریٹیشن پروگرام( جی اے آر پی) کے تحت مدد کررہے ہیں جس میں سفر کے اخراجات اور ٹرانسپورٹ الاؤنس کے ساتھ ساتھ نئ زندگی کے آغاز کے لیے مالی تعاون مخصوص ممالک کے لیے ہوتا ہے۔ یا سارے پروگرام کےلیے تعاون ہوتا ہے بین القوامی تنظیم برائے پناہ گزین ( آئ او ایم ) کا۔

بین القوامی تنظیم برائے پناہ گزین ( آئ او ایم ) جرمنی کی جانب سے کام کرتی ہے اور رضاکارانہ طور پر اپنےملک واپس جانے  والے کسی  تیسرے ملک میں جانے والوں کو مشورے دیتی ہے۔

آئ او ایم اخراجات اور ٹرانسپورٹ سے مدد کرتی ہے۔ آر ای اے جی جرمنی میں پناہ کی تلاش میں آنے والوں کے دوبارہ سے ضم ہونے اور ایمریگیشین پروگرام میں مدد کرتی ہے، جبکہ جی اے آر پی "گورنمینٹ اسیسثڈ ری پریٹیشن پروگرام "میں۔ پناہ گزین، تارکین وطن جنھیں تحفظ دیا جا رہا ہے کی بھی مدد کی جاسکتی ہے۔ واپسی مشاوارت کے مراکز آپ کی درخواست کے پر آپ کی مدد کریں  گے، کیونکہ آپ کو یورپی یونین میں اپنے داخلہ کے بارے میں کاغذات  فراہم کرنے ہوں گے اور آپ کو درست سفرکے دستاویزات کی بھی ضرورت ہوگی۔

معاون رضاکارانہ واپسی کیلئے اہل افراد(آر ای اے جی/جی اے آر پی):

پناہ گزین، تارکین وطن جنھیں تحفظ دیا جا رہا ہے اور وہ پناہ گزین جنھیں مسترد کر دیا گیا ہے دونوں ہی آر ای اے جی سے فائدہ اثھا سکتے ہیں۔ اس میں  ان کے سفر کے اخراجات  پورے کیے جائیں گے اور اس آرگنائیزیشن سے رابطہ کروایا جائے گآ۔

اس کےعلاوہ مندرجہ ممالک کے لوگوں کو نئ زندگی کے آغاز کے لیے مالی تعاون یعنی جی اے آر پی بھی دیا جائے گا۔

افغانستان، مصر، الجزائر، ارمینیا، آزربائ جان، ایتھوپیا، بنگلہ دیش، بینن، برکینا فاسو، چین، جمہوریہ ری پبلک کانگو، آئیوری کوسٹ، ایریٹریا، گیمبیا، جورجیا، گھانا، گنی، گنی بساؤ، بھارت، عراق، ایران، کیمرون، کینیا، لبنان، لیبیا، مالی، مراکش، منگولیا، نئیگر، نائجیریا، پاکستان،خودمختار علاقہ فلسطینی، روسی فیڈریشن، سینیگال، سیرا لیون، سومالیا، سری لنکا، سوڈان، شام، تاجکستان، ٹوگو، ترکی، تیونس، یوکرین اور ویت نام ( جنوری 20، 2017ء سے)

غیر اہل گروپ یہ ہیں:

یورپی یونین کے اراکین ممالک  (انسانی اسمگلر اور / یا جبری عصمت فروشی کے علاوہ افراد) آر ای اے جی / جی اے آر پی  پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔ یورپی تیسرے ممالک کے باشندوں کو جو ویزا کے بغیر جرمنی میں داخل ہوسکتے ہیں انھیں سفر کی مدد کی پیشکش نہیں کی جاتی۔ اگر کوئ "ڈبلن پروسیسنگ” کا معاملہ ہے تو (یورپی یونین کے  دوسرے رکن ملک میں منتقلی) آر ای اے جی / جی اے آر پی کی حمایت نہیں  ملے گی۔

مدد حاصل کرنے کے لئے ضروری شرط یہ ہے کہ نہ ہی آپ اور نہ  ہی کوئ دوسرا سفر کےاخراجات ادا کر سکنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

واپسی کے لیے مشاورات:

واپسی  کے لیے مشاورات کے گورنیمینٹ اور پرائیوٹ دفتر https://www.ReturningfromGermany.de/centres اس پیج پر آپ اپنے علاقے میں ڈھونڈ سکتے ہیں۔ یہ مقامی یا وفاقی سطح پر انتظامیہ ہوسکتےہیں (مثلا سماجی فلاح و بہبود کے دفتر، امیگریشن آفس)، فلاح و بہبود تنظیمیں ، خصوصی مشاورتی مراکز، رضاکارانہ واپسی کے لئے مرکزی معلوماتی مراکز، یواین ایچ سی آر یا آئ او ایم کے دفتروں سے براہ راست رجوع کیا جاسکتا ہے۔ واپسی کی مشاوارت انفرادی، غیر پابند اور غیر جانبدار  ہوتی ہے۔ آپ کی درخواست پرآپ کی واپسی کی مشاورات آر ای اے جی / جی اے آر پی والے کرتے ہیں۔

آر ای اے جی / جی اے آر کے تحت دی گئی امداد کی اقسام مندرجہ ذیل ہے:

  • سفر کے اخراجات ( ہوائ جہاز یا بس کا ٹکٹ)
  • سفر کی مدد
  • مالی ابتدائی نقد رقم، یہ آپ کی قومیت پر منحصر ہے

آر ای اے جی / جی اے آر کےلیے مزید معلومات کے لیے آن لائین دیکھیے: http://germany.iom.int/sites/default/files/REAG/REAG-GARP-2017_Infoblatt-Englisch.pdf

2۔ اسٹارٹ مدد پلس – مالی ری اسٹارٹ  پروگرام

آر ای اے جی / جی اے آر پروگرام کے علاوہ بھی  پناہ گزین اضافی مالی امداد کا حق رکھتے ہیں اگر وہ رضاکارانہ طور پر پناہ گزین کے کیس کے دوران یا ان کی روانگی کے لئے آخری تاریخ مقرر ہونے کے اندر اندر واپس جانے کا ارادہ  کرلیتے ہیں۔ اس  پروگرام اسٹارٹ مدد پلس کہا جاتا ہے اور آپ کے واپسی کا مشاوارت  آپ کے آر ای اے جی / جی اے آرپی درخواست کے ساتھ ملا کر ہیاں بھی درخواست دے سکتا ہے۔ یہ آپ کی قومیت اور آپ کی رہائشی حیثیت پر منحصر ہے کہ آیا آپ کو اسٹارٹ مدد پلس مدد ملے گی یا نہیں۔ اوپر دی گئ آر جی اے آرپی ممالک کی فہرست کے شہری  ہی درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے آن لائین دیکھیے: http://germany.iom.int/en/starthilfeplus

3۔ "نئے  مواقع کی طرف واپسی”

نئے پروگرام "نئے مواقع کی طرف واپسی” کو وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی ( بی ایم ذیڈ) چلاتا ہے۔ دیگر تنظیموں کے تعاون سے جن لوگوں کو البانیہ، کوسوو، سربیا، تیونس، مراکش، نائجیریا، گھانا، سینیگال، عراق، افغانستان اور مصر میں واپس آنے کے خواہاں  ہوتے ہیں، ان لوگوں کو دوبارہ آباد کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

آن لائن معلومات:

اور www.build-your-future.net رضاکارانہ واپسی اور ری انڑیگیشین کے مواقع اپنے ممالک میں، کے لیے معلومات حاصل کریں www.ReturningfromGermany.de

ٹیلیفون ہارٹ لائن:

فیڈرل آفس برائے امیگریشن اور پناہ گزین (بی اے ایم ایف) کی واپسی ہارٹ لائن آپ کو معاون پروگرام کے بارے میں آپ کے قریبی مشاورت مرکز اور واپسی کی عمل  کے بارے میں معلومات دیتا ہے۔

+49 911 943-0

معاشرے میں دوبارہ ضم کرانے والے اسکاؤٹس:

یہ ذاتی مشیر آپ کے اپنے ملک میں ترقیاتی تعاون کے منصوبوں کے لیے آپ کا لنک بن سکتے ہیں۔ وہ آپ کے ملک میں نوکری کے امکانات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں، آپ کو وہاں منتقلی مشاورتی مراکز کے ساتھ رابطے میں رکھتے ہیں، واپسی کے پروگراموں کے بارے میں معلومات دیتے ہیں اور آپ کے ساتھ فنڈز کے اختیارات تلاش کرتے ہیں۔ آپ اس ای میل کے ذریعے ان سے reintegration@giz.de رابطہ کرسکتے ہیں:

 واپس جانے کے لیے مشاورتی مراکز:

جرمنی میں 1000 سے بھی زائید مشاورات کے گورنیمینٹ اور پرائیوٹ دفترموجود ہیں،  جہاں سے پناہ گزین انفرادی طور پر اور غیر مربوطی بنیاد پر واپسی کے لیے  مشاوارت کرسکتے ہیں۔  دو وئیب ساڈ ان  مشاورات کے دفتر کے ڈیثا بیس فراہم کرتے ہیں ۔

  1. ReturningfromGermany: https://www.returningfromgermany.de/centres
  2. IntegPlan: https://www.integplan.de/Advisory-Centres.635.0.html?&L=1

4۔ یورپین ری انٹریگیشن نیٹ ورک ( ای آر آئ این)

کیا آپ ۔۔۔۔۔۔۔ سے ہیں؟

افغانستان، بھارت، ایران، عراق، مراکش، نائجیریا، پاکستان، سومالی لینڈ، سری لنکا، یوکرائن، چیچنیا (روسی فیڈریشن)

اس صورت میں، آپ کے اپنے ملک واپس جانے کے لئے آپ کو خدمات فراہم کرنے والے حاضر ہیں۔

یورپین ری انٹریگیشن نیٹ ورک(ای آر آئ این) ایک بہت سے یورپی پارٹنر ریاستوں کی ایک مشترکہ واپسی اور بحالی کا پروگرام ہے۔  پروگرام ( 2021/12۔2016/6) کا مقصد اصل ملک (تیسرے ملک)، سروس فراہم کرنا لوگوں کے لیے ابتدائی معاونت اور سماجی ا مداد     بہم پہنچانا اور ساتھ ہی ساتھ تیسرے ممالک کے ساتھ مذاکرات کو مضبوط بنانا ہے ۔

Updated: اپریل 6, 2018 Published: جولائی 27, 2017