آنے والے کل کی تشکیل کرنے والوں کیلئے معاونت

اسماء رابی، 22
ایک افغانی پناہ گزیں جو فی الحال ملک پاکستان میں مقیم ہیں، آپ میڈیا اسٹڈیز کی طالبہ ہیں

”ڈی اے ایف آئی) DAFI (پروگرام نے اعلی تعلیم حاصل کرنے میں میری مدد کی اور مستقبل قریب میں مجھے میدان صحافت میں کام کرنے کی امید ہے۔“

حنا شخانی، 21
افغانستان سے تعلق رکھنے والی ایک پناہ گزیں جو اس وقت ملک پاکستان میں رہتی ہیں ، بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبہ ہیں

”ڈی اے ایف آئی) (DAFI اسکالرشپ میری زندگی کا سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔“

ولید، 23
افغانستان سے تعلق رکھنے والا ایک پناہ گزیں جو اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں ، مارکیٹنگ اور اقتصاد یات کے طالب علم ہیں۔

” ڈی اے ایف آئی) (DAFI پروگرام نے مجھے اپنی بیچلر کی پڑھائی مکمل کرنے کے لئے ٹیوشن فیس کے ذرائع فراہم کیا ہے۔“

کیا آپ ایک نوجوان پناہ گزیں ہیں ، اپنی تعلیمی لیاقت و صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں؟ آپ کے پاس اعلی تعلیم کی ادائیگی کے لئے بالکل بھی رقم نہیں ؟ تب تو آپ کو UNHCR کی جانب سے دئے جانے والے اعلی تعلیم اسکالرشپ پروگرام DAFI کے بارے میں جاننا چاہئے۔

ڈی اے ایف آئی (DAFI) کو البرٹ آئن اسٹائن جرمن اکیڈمک ریفیوجی انیشی ایٹو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، چنانچہ جرمنی حکومت اور دیگر دوطرفہ اور نجی شراکت داروں کے تعاون سے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین ، نوجوان پناہ گزینوں کوپناہ دینے والے 50 سے زائد ممالک میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

سن 1992 میں اس پروگرام کے آغاز سے لیکر اب تک 18،000 سے زیادہ مہاجر طلباء اپنے تعلیمی زندگی کا آغاز کر چکے ہیں اور یہ اسی امدادی پروگرام کی مرہون منت ہے۔

محض 2019 میں ، ڈی اے ایف آئی (DAFI) پروگرام نے 8،200 سے زیادہ طلباء کو وسیع پیمانے پر اخراجات پورے کرنے کے لئے وظائف مہیا کیے ، جن میں ٹیوشن فیس اور پڑھا ئی لکھائی کے سازو سامان سے لے کر کھانے پینے ، ٹرانسپورٹ ، رہائش اور روزمرہ کی دیگرضروریات تک کے اخراجات شامل تھے۔

فیڈرل فارن آفس آف جرمنی نے 2019 میں اس پروگرام کی 16.25 ملین یورو کے ذریعہ مدد کی اور آئندہ سالوں میں بھی اس کی مالی اعانت کے لئے پرعزم رہی ۔

ڈی اے ایف آئی (DAFI) اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء کڑی نگرانی، عمدہ تیاری اور ضرورت کے مطابق زبان کی کلاسوں کے ذریعہ اضافی معاونت بھی حاصل کرتے ہیں۔ مزید برآں نفسیاتی تعاون، اچھی رہنمائی اور نیٹ ورکنگ کے مواقع اس پروگرام کے فوائد کا لازمی جزء ہیں۔

2019 میں سب سے زیادہ DAFI اسکالرشپس مندرجہ ذیل پانچ ممالک کے طلبا کو دی گئیں:

  1. ایتھوپیا
  2. ترکی
  3. اردن
  4. کینیا
  5. پاکستان

بیشتر ڈی اے ایف آئی اسکالر شپ پانے والے طلباء کی اصل، ملک شام ، افغانستان ، جنوبی سوڈان ، صومالیہ ، جمہوریہ کانگو اور سوڈان سے ہے ۔

مزید جانکاری حاصل کریں

کیا آپ مہاجر ہیں ،اسکالرشپ کی تلاش میں ہیں؟ مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم اسکالرشپ پورٹل وزٹ کریں ۔ فیس بک اور ٹویٹر پر یو این ایچ سی آر ایجوکیشن UNHCR Education کو فالو کریں۔

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2020-07-20 شائع کیا گیا: 2020-05-13