جرمنی نے غیر یوروپی یونین ممالک سے تعلق رکھنے والے ہنر مند کارکنوں کے لئے لیبر مارکیٹ کھولی ہے۔

ہنرمند کارکنوں کے لئے جرمنی ہجرت سے متعلق نئے قوانین 2020 کے شروع میں نافذ ہوجائیں گے۔ نیا قانون یورپی یونین سے باہر کے اہل پیشہ ور افراد کے لئے جرمنی میں کام کرنے کے مواقع میں توسیع کرتا ہے۔

نئے قوانین کے تحت ویزا کے حصول کے لئے درخواست دینے سے پہلے، دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو جرمن حکام سے اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کی باضابطہ پہچان حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ طریقۂ کار سے متعلق معلومات www.anerkennung-in-deutschland.de پر مل سکتی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے پیشہ ور افراد کو یہ طریقۂ کار جلد سے جلد شروع کرنا چاہئے۔ نئے قواعد و ضوابط کے لاگو ہونے سے پہلے ہی یہ ممکن ہے۔

ایک بار جب انھوں نے سرکاری طور پر شناختی دستاویز حاصل کرلیا ہو تو، باصلاحیت پیشہ ور افراد کسی خاص ملازمت کی پیش کش کے لئے جرمنی آنے کے لئے ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر جرمن حکام نے پیشہ ورانہ قابلیت کو صرف جزوی طور پر تسلیم کیا ہے تو، امیدوار جرمنی میں مزید تربیت لینے اور امتحانات دینے کے لئے ویزا حاصل کرسکتے ہیں اور اس دوران کچھ شرائط کے تحت کام کرسکتے ہیں۔

جو لوگ جرمن زبان کی کافی مہارت رکھتے ہیں اور ان کے پاس اپنی زندگی گزارنے کے مالی ذرائع ہیں تو انہیں بھی ملازمت کے متلاشیوں کی حیثیت سے چھ ماہ کے ویزا کے لئے درخواست دینے کا موقع ملے گا۔ اگر ان کا گریجویشن سرٹیفکیٹ انہیں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، وہ اعلی درجے کی جرمن بولنے والے (لیول B2) ہیں اور ان کے پاس خود کو تعاون دینے کے لئے مالی ذرائع ہیں، تو پیشہ ورانہ تربیت کی تلاش کے لئے 25 سال سے کم عمر کے ہائی اسکولوں کے فارغ التحصیل طلباء چھ ماہ تک کے لئے جرمنی آسکتے ہیں۔

45 سال سے زیادہ عمر کے پیشہ ور افراد کے لئے تھوڑے سے مختلف قوانین لاگو ہوں گے۔ جرمنی میں کام کی غرض سے آنے کے لئے، انہیں ایک کم سے کم تنخواہ یا مناسب ریٹائرمنٹ کی شرائط کے ثبوت کے ساتھ ایک کام کا معاہدہ فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مزید معلوم کریں:

جرمنی آنے میں دلچسپی رکھنے والے ہنر مند کارکنوں کے لئے www.make-it-in-germany.com انتہائی اہم معلومات پیش کرتی ہے۔

پیشہ ورانہ قابلیت کو تسلیم کرنے کے بارے میں معلومات:
www.anerkennung-in-deutschland.de.

گریجویشن سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرنے کے بارے میں معلومات:
www.anabin.kmk.org.

جرمن سیکھنے والی جگہوں کے بارے میں معلومات:
آپ کے ملک میں جرمن سفارت خانہ ایسی بہت سی جگہوں کے بارے میں معلومات پیش کرتا ہے جہاں آپ اپنے ملک میں جرمن زبان سیکھ سکتے ہیں: https://www.auswaertiges-amt.de/de/ReiseUndSicherheit/deutsche-auslandsvertretungen/03-webseitenav

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2019-10-09 شائع کیا گیا: 2019-08-16