icon-share

ہجرت زندگی کا بڑا فیصلہ ہے۔ سب سے پہلے حقائق حاصل کریں۔

سچ یا جھوٹ؟

کیا جرمنی ہجرت کرنے کی کوئی لاٹری ہے؟

نہیں

نہیں! جرمنی ہجرت کا ایک لاٹری ٹکٹ بس ایک کلک دور ہے – اتنی اچھی بات سچ نہیں ہو سکتی؟ یہ سچ ہے۔ جرمنی آنے کے لیے لاٹری جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ جعلی ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا پر افواہوں سے محتاط رہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

شوہر یا بیوی جرمنی میں = کیا ان کے ساتھ ملنے کا حق ہے؟

نہیں

نہیں۔ جو بھی جرمنی میں اپنے شریک حیات سے ملنے کا خواہشمند ہے پہلے اسے چند شرائط کا پورا کرنا لازمی ہے۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ کو دو گھنٹوں کے بعد ربڑ کی کشتی سے بچایا لیا جائے گا؟

نہیں

اسی بات کا انسانی اسمگلر وعدہ کرتے ہیں ، لیکن بچانے کا عمل شا‏ید وہاں نہ ہو جہاں آپ کی کشتی ہو۔ اور ویسے بھی یہ بہت مشکل ہے کہ آپ کو بروقت بچایا جاسکے اسکا چانس بہت کم ہے۔ خاص طور پر جب انسانی اسمگلرموٹر کے بغیر ربڑ کی کشتی بہتی چھوڑ دے۔ یہ سفر اب تک بہت خطرناک ہے اور اس سے لاکھوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ کو سرحد کی حفاظت کرنے والوں نے ڈھونڈ لیا تھا؟

ہاں

زمینی اور سمندری سرحدیں، دونوں پر یورپ سے باہرکے ممالک نے اپنی سرحدی پہرہ داری کو تیز کر دیا ہے۔ یورپ میں غیر قانونی سرحد پار کرنے والوں کو اکثر وہاں روک لیا جاتا ہے اور پھر وہ یورپ جانے کی سرحد پار کرنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔ چونکہ تقریبا سارے پیسے ختم ہوچکے ہوتے ہیں تو یہ اور بے عیارو مددگار ہوجاتے ہیں اور اب ایک محفوظ اور سستا واپسی کا سفر بھی نہیں کرپاتے ہیں۔

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ کے رشتہ داروں کو آپ کو ان کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے رقم ادا کرنی پڑی؟

ہاں

بدقسمتی سے، یورپ کی جانب راستے پر کئی جگہیں ہیں جہاں لوگ آپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مجرموں کا لوگوں کو اغوا کرنا اور تاوان کا مطالبہ کرنا بہت عام ہے۔ وہ آپ کو جانے دیتے ہیں صرف اس وقت جب آپ کے خاندان آپ کی آزادی کے لئے پیسے کی ادائیگی کرتے ہیں۔ یہ رقم کبھی کبھی آپ کے اصل رقم جو آپ نے سفر شروع کرتے ہوئے دی تھی اس رقم سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ بہت سے تارکین وطن نے اپنے راستے پر تشدد اور بلیک میل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ آپ کے راستے میں کئی بار ہوسکتا ہے۔

اوپر کی طرف واپس