کیا جرمنی میں موجود تمام پناہ گزینوں کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ دوبارہ مل کر رہ سکتے ہیں؟

کون شخص اپنے کس اہلخانہ کو جرمنی لاسکتا ہے؟ © dpa

آپ اپنے رشتہ داروں کےساتھ دوبارہ رہ سکتے ہیں یا نہیں اس بات کا انحصار سب سے پہلے تو جرمنی میں آپ کی اپنی قانونی حیثیت پر منحصر ہے۔ وہ لوگ جنہیں جرمنی میں پناہ یا تحفظ پناہ گزین کا حق حاصل ہو وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہ سکتےہیں۔ اس لیے، اگر ممکن ہو، تو اہلخانہ کے ساتھ دوبارہ رہنے کی درخواست تحفظ کی حیثیت تسلیم ہونے کے تین ماہ کے اندر اندر جمع کرادینی چاہیے۔

یکم اگست 2018سے وہ لوگ جنہیں جرمنی میں ضمنی تحفظ کاحق حاصل ہو وہ بھی یہاں اپنے اہلخانہ کے ساتھ دوبارہ رہ سکتے ہیں۔ ضمنی تحفظ کا حق انہیں حاصل ہوتا ہے جنہیں اپنے ملک میں ذاتی طور پر کسی خطرے کا سامنا تو نہ ہو، جیسے سیاسی انتقام یا اقلیتی برادری سے تعلق رکھںے کی وجہ سے لاحق خطرات، مگر اس سے ہٹ کر انہیں کوئی شدید خطرہ بھی درپیش ہو جیسے شام میں جاری خانہ جنگی تو ایسے لوگوں کو ضمنی تحفظ دیا جاتا ہے۔ ضمنی تحفظ ابتدائی طور پر ایک سال کیلیے دیا جاتا ہے جسے آگے جاکر توسیع دی جاسکتی ہے۔ ضمنی تحفظ کے تحت جرمنی میں مقیم افراد کے ساتھ رہنے والے رشتہ داروں کی حد ماہانہ 1000افراد ہے۔ لہذا، ہر شخص کے اہلخانہ کو فوری طور پر اسکے ساتھ رہنے کو کسی صورت ممکن نہیں بنایا جاسکتا۔

وہ افراد جن کی تحفظ کی حیثیت ابھی تک حتمی طور پر بحال نہیں ہوسکی وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ صرف آپ کے بنیادی خاندان کو آپ کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ اور صرف آپ کی بیوی اور چھوٹے بچے اس بنیادی خاندان میں شامل ہیں۔ تاہم مزید حدود و قیود لازم ہیں۔ مثلا، ضمنی تحفظ کے تحت مقیم افراد کی بیوی/شوہر کی ہجرت یقینی کیلیے یہ شرط لازم ہے کہ ان کی شادی نقل مکانی سے پہلے ہوچکی ہو۔

مختلف مقامات پر جہاں اہلخانہ کے ساتھ مل کر رہنا قطعی طور پر ممکن ہو وہاں مدد دستیاب ہے۔عالمی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم) تحفظ کے تحت مقیم افراد کے اہلخانہ کو فیملی معاونت پروگرام (ایف اے پی) کے تحت مدد فراہم کرتی ہے جو جرمنی آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ استنبول، بیروت، اربل اور عمان میں آئی او ایم کے فیملی معاونت سینٹرز قائم ہیں۔ آئی او ایم فیملی معاونت سینٹر کا دورہ کرکے ویزا درخواست کے عمل میں تیزی لائی جاسکتی ہے کیوں کہ یہاں ضروری دستاویزات کی تیاری سمیت دیگر معاملات میں لوگوں کی مدد کی جاتی ہے۔ جب کہ اس کی مدد سے اہلخانہ کی جرمنی آنے کیلیے درکار وقت میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔ استنبول میں آئی او ایم جرمن قونصل خانے میں درخواست جمع کرانے سے پہلے بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

عام طور پر، جو افراد اپنے اہلخانہ سے دوبارہ ملنا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنی درخواست جرمن سفارتخانے یا متعلقہ قونصل خانے میں جمع کرائیں۔ اور یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب آپ نے ملاقات کیلیے پیشگی اجازت لے لی ہو! براہ مہربانی نوٹ کیجیے کہ بیرون ملک جرمن سفارتخانے اپنے ہوم پیجز پر پیشگی اجازت حاصل کرنے کے طریقے اور ضروری دستاویزات اکٹھے کرنے سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے آپ کو اس حوالے سے طویل انتظار کرنا پڑسکتا ہے کیوں کہ بیرون ملک جرمن سفارتخانوں کو بڑی تعداد میں درخواستوں کے عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جرمن، انگریزی اور عربی زبان میں مزید معلومات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں: Fap.diplo.de

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2020-10-03 شائع کیا گیا: 2018-08-01