کیا جرمن حکومت آپ کو ملازمت دے گی؟

Handbuch soll Arbeit mit Flüchtlingen erleichtern
@dpa تارکین وطن ایک رجسٹریشن سینٹر پر منتظر

جرمن حکومت پناہ گزینوں کو ملازمت نہیں دیتا۔ آنے کے بعد، پناہ گزینوں کو عام طور پر کام کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، اور یہاں تک کہ اگر وہ تحفظ کے مستحق بھی ہوجاتے ہیں اور انھیں رہنے کی اجازت  بھی دے دی جاتی ہے  تب بھی  کام تلاش کرنے میں  اکثر کئی سال لگ جاتے ہیں۔

اب اس میں مزید کسی اضافے کی گنجائیش نہیں رہی۔ کہ جرمن حکومت کوئی ملازمت یا ملازمت کے مواقع پیش نہیں کرتی ہے۔

@dpa پناہ گزینوں کا رجسٹریشن

حقیقت میں، جرمنی میں کام کرنے کے لئے آپ کو مخصوص قسم کے شرائط پورے کرنے ضروری ہوتے ہیں۔ عام حالات پر انحصار کرتا ہے کہ آیا آپ کہاں کے شہری ہیں ، یورپی یونین (ای یو)، یورپی اقتصادی علاقے( ای ای اے)  یا سوئیزرلینڈ یا” ایک تیسرے” ملک کے ۔

کام کی اجازت حاصل کرنا کیوں مشکل ہے

"جرمنی میں یہ  کیسے” ممکن ہے

اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا تعلق آخری گروپ سے ہے۔ ایک تیسرے ملک کے شہری ہونے کے  ناطے آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو یہ معلوم ہو کہ اگر آپ جرمنی میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو پہلے یہاں رہنے کی اجازت لینے ہوگی، جو آپ کو کام کی اجازت دے گآ۔ ایسے رہائشی اجازت کو حاصل کرنے کے لئے، آپ کو سب سے پہلےکئ ضروری احکامات کو پورا کرنا ہوگا۔  اس کے علاوہ آپ کے پاس ایک پاسپورث ہونا بھی ضروری ہے اور آپ کو محفوظ معیشت کی ضمانت بھی دینی ہوگی ( مثال کے طور پر مالی صلاحیت)

ایک تیسرے ملک کے شہری کے طور پر جو جرمنی میں کام کرنا چاہتا ہے اور ابھی وہ  بیرون ملک میں ہی ہے، تو آپ کو ابتدائی طور پر ملک میں داخل ہونے کیلئے  اور کام کرنےکے لئے ویزا کی ضرورت ہوگی۔ آپ کو صرف ” چلو باہرکوشش کرتے ہیں” کرنے کے بجائے اور خطرناک سفر پر جانے کے بجائے اپنے ہی ملک میں ملازمت کی تلاش شروع کرنا چاہیے۔

جب آپ ابھی اپنے ہی ملک اپنے ہی گھر میں  موجود ہیں،  جرمنی میں ایک کام تلاش کرنے کی کوشش کرنے کے طریقے بھی آپ کے پاس موجود ہیں۔ باکس میں لنکس پر نظر ڈالیں اگر آپ ویزا حاصل کرنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور کیا اختیارات ہیں لیکن اس کی کونسی شرطیں بھی ہیں یہ بھی دیکھیں۔ ساتھ ہی ساتھ "اسے جرمنی میں کریں” بھی۔

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2018-03-20 شائع کیا گیا: 2017-07-27