جرمنی میں مکمل علاج؟ = یونانی پناہ گزین کا پاسپورٹ
یونان میں کسی بھی رجسٹرڈ پناہ گزین کو، پناہ گزین کے نیلے پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے کی اجازت نہیں ہے، جو انہیں جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں ویزا کے بغیر 90 دن تک کا سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب ان کے پاس اپنے قیام اور واپسی کے لئے کافی رقم ہوں اور اس کے باوجود وہ جرمنی میں مکمل طبی خدمات یا پناہ کےحقدار نہیں ہیں۔
کے سائٹ پر ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ: ایتھنز میں ایک افواہ موجود ہےکہ یہاں بہت سارے پناہ گزینوں کو نیلے یونانی پناہ گزین UNHCR پاسپورٹ کے لیے درخواست دینےکی اجازت ہےجس کے کور پر لکھا ہے” 1951 کا جینیوا کنونشن ” ۔ یہ لوگ سوچتے ہیں کہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد وہ قانونی طور پر جرمنی کا سفر کرسکتے ہیں اور فوری طور پر آنے کے بعد مکمل طبی سہولت بھی حا صل کر سکتے ہیں”۔
یہ کہانی ایک سنگین مسئلہ ہے: اس کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ سچا ہے یورپی اراکین کی ریاست کی جانب سے جاری کردہ پاسپورٹ سے رجسٹرڈ پناہ گزینوں ویزا کے بغیر یورپی یونین کے اندر سفر کر سکتا ہے، لیکن اگر وہ دوسرے ملک میں داخل ہونے کے شرائط پورے کرے: اسے ثابت کرنا ہوگا کہ سفر کے لیے اور رہنے والے ملک ۔۔جیسے اس مثال میں یونان۔۔ میں واپسی کے لیے اخراجات کی ادائیگی کے لئے اس کے پاس کافی پیسہ ہے۔ اور اگرچہ اسے جرمنی آنے کی بھی اجازت دی جائے گی تو وہ یہ سمجھ لیں کے” مفت میں مکمل طبی سہولت” ملے گی یہ صرف ایک افواہ ہے: جرمنی میں، 1951 کے جنیوا پاس کے ساتھ سفرکرنے والے پناہ گزینوں کو۔۔ قانونی طور پر۔۔۔ سماجی فوائد سے خارج کیا جاچکا ہے۔
غیر مناسب مالی ذرائع کے جرمنی میں داخل ہونا اور یہ سوچنا کہ ریاست کی قیمت پرمفت طبی علاج ہوجائے گا یہ ایک غیر قانونی عمل ہے اور اسکے قانونی نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔ ایک قاعدہ کے مطابق صرف طویل مدت رہائش کی اجازت والا پوری سماجی اور طبی فوائد کا حقدار ہے۔ جو لوگ مناسب مالی وسائل کے بغیر جرمنی میں داخل ہوتے ہیں ان کو صرف ایک حد تک صحت کے فوائد مل سکتے ہیں جو عام رہائشی لوگوں کے سماجی فوائد کے مقابلے کے بالکلبھی نہیں ہوتے ہیں۔
یونان میں رجسٹرڈ شدہ پناہ گزینوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ یونان کے طبی نظام کے تحت انکی طبی نگہداشت یونان میں بالکل مفت ہوگی۔
جرمنی میں پناہ گزین کی حیثیت سے کوئی شارٹ کٹ راستہ نہیں ہے
یہ بہت اہم ہے کہ نیلے پناہ گزین پاسپورٹ کے ساتھ جرمنی یا کسی اور یورپی ملک کا سفر کرنے والے پناہ گزینوں کو یہ یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ وہ یہاں سیاسی پناہ کے لئے درخواست نہیں دے سکتے ہیں۔ا گر وہ درخواست دیں گے، تو ان کی درخواست فوری طور پر مسترد کردی جائے گی اور وہ اس ملک میں واپس جائیں گے جہاں وہ رجسٹرڈ ہیں- یعنی یونان۔ اگر وہ خود سے جرمن نہیں چھوڑئیں گے تو انھیں طاقت سے واپس بھیجا جائے گا۔