کیا آپ جرمنی میں آپ کی انگریزی کام آجائے گی؟

پناہ گزین جرمن کورس میں حصہ لے رہے ہیں یہ طالب علموں کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کا نام ” dpa ©dpa-Bildfunk کراس بارڈر” ہے ۔ تصویر: اووے ان اشپراخ /

نہیں۔ جرمن ایک واحد زبان ہے جو جرمنی میں  روزمرہ کی زندگی، حکام اور زیادہ  تر کمپنیوں میں بولی جاتی ہے۔ جرمن زبان پر عبور کے بغیر بہت کم ملازمت کے مواقع ہیں۔

خاص طور پر بڑے شہروں میں، نوجوان لوگ، انگریزی زبان کا ایک بہت اچھا علم رکھتے ہیں، اس کے باوجود پورے ملک میں بہت سارے لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں صرف جرمن ہی بولتے ہیں۔  یہاں تک کے زیادہ تر انگریزی زبان کی فلمیں اور ٹی وی سیریل کو جرمن زبان میں ڈب کیا جا تا ہے۔ جرمنی کے کئ علاقوں میں لوگوں کو انگریزی بولنے اور سمجھنے میں بہت  دشواری پیش آتی ہے۔ عوامی انتظامیہ کے دفاتر اور آپ کے پڑوسی بھی ممکن ہو کہ آپ  سے امید کرئیں گے کہ آپ ان سےجرمن زبان میں بات کرئیں۔

YouTube

Mit dem Laden des Videos akzeptieren Sie die Datenschutzerklärung von YouTube.
Mehr erfahren

Video laden

رہنے کی جگہہ کا فیصلہ آپ خود سے نہیں کرسکتے ہیں۔

آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ جب آپ  ایک پناہ گزین کے طور پر جرمنی آنيں گے تو آپ آزادانہ طور پر یہ منتخب نہیں کرسکتے کہ آپ کہاں  رہیں گے۔ ملک میں آنے والے پناہ گزینوں کو  یا افراد کوجو  رہنے کی اجازت کے بغیر ملک میں داخل ہوتے ہیں کو ایک  خود کار طریقے سے متعلقہ علاقے کے  قریبی استقبالیہ مرکز میں منتقل کردیا جاتا ہے۔ ابتدائی تقسیم کے لئے ملک بھر میں ایک نظام موجود ہے، اور اگر آپ پناہ لینے والے کے طور پر جرمنی آتے ہیں، تو آپ کو سیاسی پناہ کے فانون کے تحت نزدیکی وفاقی ریاست کے استقبالیہ مراکز میں بھیج دیا جائے گا۔ اس لیے بہت زیادہ ممکن ہے کہ آپ کو کسی گاؤں کے علاقے میں رکھا جائے، جہاں مثال کے طور پر بہت کم ہی انگریزی بولی جاتی ہو اور اس لیے آپ کو جرمن زبان آنا نہایت ضروری ہو۔

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2018-03-20 شائع کیا گیا: 2017-07-27