کیا جرمنی آپ کو آبائی ملک واپس بھیجنے میں مدد کرے گا؟

©dpa افغان باشندے کی افغان سرزمین پر واپسی

جی ہاں۔ اگر آپ رضاکارانہ طور پر واپس جانا چاہتے ہیں تو، جرمنی آپ کی مدد کرے گا، حکومت کی طرف سے آپ کے اپنے ملک میں واپس جانے میں مدد کرنے اور وہاں دوبارہ آپ کی زندگی کی تعمیر کے لئے مختلف پروگرام موجود ہیں۔

اگر آپ جرمنی پہنچ چکے ہیں لیکن آپ کو یہاں پناہ ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، تو یہاں ایسے پروگرام موجود ہیں جو آپ کو رضاکارانہ طور پر واپس جانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ چونکہ یہ پروگرامز 40سال پہلے شروع کیے گئے تھے، اس لیے اب تک دنیا بھر سے 7لاکھ سے زائد افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنےملک واپس جانے یا کسی تیسرے ملک میں جانے کے لیے مالی یا انتظامی مدد حاصل کی ہے۔

آپ کو ان تمام پروگرامز سے متعلق مکمل معلومات یہاں مل جائیں گی ۔: www.ReturningfromGermany.de:

ایک نظر میں

1- رضاکارانہ واپسی کے لئے مالی اور آپریشنل معاونت ( آر ای اے جی/جی اے آر پی)

ایک بس میں سوار ہونے والے پناہ گزین @dpa

پچھلے 40 سالوں سے جرمن حکومت اور ریاستیں ( Länder) جرمنی میں پناہ کی تلاش میں آنے والوں کیلیے بحالی نو اور ہجرت پروگرام (REAG) اور حکومتی معاونت سے واپسی بھیجنے کے پروگرام (GARP)کے تحت مدد کررہی ہیں ۔جس میں مخصوص ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو سفر کے اخراجات اور ٹرانسپورٹ الاؤنس دینے کے ساتھ ساتھ نیا کاروبار شروع کرنے میں بھی ان کی مدد کی جاتی ہے ۔ ان تمام پروگرامز پر بین القوامی تنظیم برائے ہجرت (IOM)عملدرآمد کراتی ہے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت(آئی او ایم ) جرمنی کے توسط سے کام کرتی ہے اور رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ملک واپس جانے یا کسی تیسرے ملک ہجرت کرنے والوں کی معاونت کرتی ہے۔

IOM مالی اور انتظامی مدد فراہم کرکے اسے قابل عمل بناسکتی ہے۔ REAGسے مراد "جرمنی میں پناہ کے خواہشمندوں کیلیے بحالی نو اور ہجرت کا پروگرام "ہے۔ جب کہ GARPسے مراد "حکومت کی مدد سے واپسی بھیجنے کا پروگرام "ہے۔ ۔ جرمنی میں پناہ کی تلاش میں آنے والوں ، پناہ کے حقدار تارکین وطن اور ایسے افراد جن کی پناہ کی درخواست مسترد ہوچکی ، انکی معاونت کی جاسکتی ہے۔ واپسی کیلیے رہنمائی فراہم کرنے والے سینٹرز درخواست تیار کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ ، کیونکہ آپ کو یورپی یونین میں اپنے داخلہ کے بارے میں کاغذات فراہم کرنے ہوں گے اور آپ کو درست سفری دستاویزات کی بھی ضرورت ہوگی۔

رضاکارانہ واپسی کیلیے معاونت کے حق دار(REAG/GARP):

پناہ کے خواہشمند، تارکین وطن جنھیں تحفظ کا حق حاصل ہے اور وہ پناہ گزین جن کی درخواست مسترد کردی گئی ہے ، یہ تمام REAGکے رضاکارانہ واپسی پروگرام کیلیے اہل ہیں ۔ ۔ ان کے سفی اخراجات پورے کیے جائیں گے اور سفر کے انتظامات میں ان کی مدد بھی کی جائے گی۔

اس کےعلاوہ نئی زندگی کی شروعات کیلیے درج ذیل ممالک کے شہریوں کی GARPپروگرام کے تحت مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

افغانستان، مصر، الجزائر، ارمینیا، آزربائیجان ، ایتھوپیا، بنگلہ دیش، بینن، برکینا فاسو، چین، جمہوریہ ری پبلک کانگو، آئیوری کوسٹ، ایریٹریا، گیمبیا، گھانا، گنی، گنی بساؤ، بھارت، عراق، ایران، کیمرون، کینیا، لبنان، لیبیا، مالی، مراکش، منگولیا، نئیگر، نائجیریا، پاکستان، فلسطینی علاقے، روس ، سینیگال، سیرا لیون، سومالیا، سری لنکا، سوڈان، شام، تاجکستان، ٹوگو، ترکی، تیونس، ویت نام اور زمبابوے۔ یوکرین کے شہری صرف اسی وقت اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اگر وہ متعلقہ ویزا لبرلائزیشن سے پہلے جرمنی میں داخل ہوئے ہوں۔

نااہل گروپس یہ ہیں:

یورپی یونین کے رکن ممالک کے شہری (ماسوائے وہ جو انسانی اسمگلنگ اور / یا جبری جسم فروشی کا شکار ہوں ) REAG/ GARPپروگرام کیلیے اہل نہیں ہیں۔ یورپ کے تیسرے درجے کے ممالک کے شہری جنہیں جرمنی میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہے، وہ کچھ کم سفری امداد حاصل جرکرسکتے ہیں ۔ اگر کوئی "ڈبلن پروسیجر” (یورپی یونین کے دوسرے رکن ملک میں منتقلی )کا معاملہ ہے تو پھر REAG/GARPپروگرام سے مدد حاصل نہیں کی جاسکتی۔

امداد حاصل کرنے کے لئے ضروری شرط یہ ہے کہ نہ ہی آپ اور نہ ہی کوئی دوسرا سفر کےاخراجات ادا کر نے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

واپسی کے لیے رہنمائی :

اس پیج پر آپ اپنے علاقے میں حکومتی یا آزاد رہنمائی کے مراکز کو تلاش کرسکتے ہیں جو واپسی کیلیے آپ کی رہنمائی کرسکیں۔ https://www.ReturningfromGermany.de/centres یہ مقامی یا ریاستی سطح پر انتظامیہ ہوسکتی ہے(مثلا Sozialamt یا فلاحی دفتر اور Ausländerbehörde یا غیرملکی باشندوں کا ادارہ )فلاحی ادارے، خصوصی مشاورتی مراکز، رضاکارانہ واپسی کے لئے مرکزی معلوماتی مراکز، یواین ایچ سی آر یا آئی او ایم کے دفاتر سے براہ راست رجوع کیا جاسکتا ہے۔ واپسی کی رہنمائی انفرادی سطح پر غیر پابند اور غیر جانبدار ہوتی ہے۔ REAG/GARPکیلیے درخواست پر رہنمائی کے مراکز آپ کی مدد کریں گے۔

REAG/GARPکے تحت آپ کو جس قسم کی مدد دی جاسکتی ہے، ان میں یہ شامل ہے:

  • سفر کے اخراجات (ہوائ جہاز یا بس کا ٹکٹ)
  • سفر میں مدد
  • آپ کی قومیت کو دیکھتے ہوئے مالی طور پر بحالی نو کیلیے ایک باری مدد

پرمزید معلومات آن لائن

2۔ StarthilfePlus – اضافی مالی امداد

2017سے ، REAG/GARP پروگرام کو StarthilfePlus پروگرام کی مدد حاصل رہی ہے۔ آپ اپنی قومیت اور رہائشی حیثیت کے تحت درج ذیل سہولیات حاصل کرسکتے ہیں:

اے: آپ جس ملک واپس جارہے ہیں، وہاں مالی امداد (کاروبار شروع کرنے میں دوسری مدد) یا
بی: رہائش اور قیام سے متعلق مدد یا
سی: طویل مدت کے قیام اور بحالی نو میں مدد

آپ کی واپسی کیلیے آپ کی رہنمائی کرنے والا REAG/GARP کی درخواست کے ساتھ یہ تمام سہولیات حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔ صرف درج بالا GARPممالک کے شہری ہی درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید معلومات آن لائن

3۔ "نئے مواقع کی طرف واپسی”

نیا پروگرام "نئے مواقع کی طرف واپسی” کو وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم ذیڈ) کے تحت چلایا جاتا ہے۔ دیگر تنظیموں کے تعاون سے ان لوگوں کی دوبارہ آبادی کاری میں مدد کی جاتی ہے جو البانیہ، کوسوو، سربیا، تیونس، مراکش، نائجیریا، گھانا، سینیگال، عراق، افغانستان اور مصر واپس جانا چاہتے ہیں ۔ ۔

آن لائن معلومات:

رضاکارانہ واپسی اور مختلف آبائی ممالک میں دوبارہ آباد کاری کے آپشنز سے متعلق معلومات یہاں حاصل کی جاسکتی ہے۔
www.startfinder.de
www.ReturningfromGermany.de

ٹیلیفون ہاٹ لائن:

وفاقی آفس برائے امیگریشن اور پناہ گزین (بی اے ایم ایف) کی واپسی سے متعلق ہاٹ لائن آپ کو معاون پروگرام ، قریبی رہنمائی کے مراکز اور واپسی کے طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس کا عملہ آپ کو اپنے آبائی ملک میں دوبارہ آبادکاری سے متعلق پروگرامز کی معلومات بھی فراہم کرسکتا ہے۔

+49 911 943-0

معاشرے میں دوبارہ آباد کرانے والے اسکاؤٹس:

یہ ذاتی مشیر آپ کے اپنے ملک میں ترقی اور تعاون کے منصوبوں کے لیے آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کے ملک میں نوکری کے مواقع سے متعلق آپ کو معلومات فراہم کرتے ہیں، آپ کو وہاں منتقلی مشاورتی مراکز کے ساتھ رابطے میں رکھتے ہیں، واپسی کے پروگراموں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ مل کر مالی ذرائع آمدن ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔۔ آپ اس ای میل کے ذریعے ان سے reintegration@giz.de رابطہ کرسکتے ہیں:

واپس جانے کے لیے مشاورتی مراکز:

جرمنی میں 1000 سے زیادہ سرکاری اور نجی مشاورتی مراکزموجود ہیں، جہاں پناہ گزین انفرادی طور پر اور کسی بھی قید سے آزاد رہ کر رضاکارانہ واپسی کیلیے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ دو ویب سائٹس ان مشاورتی مراکز کی مکمل تفصیلات فراہم کرتی ہیں:

  1. ReturningfromGermany: https://www.returningfromgermany.de/centres
  2. IntegPlan: https://www.integplan.de/Advisory-Centres.635.0.html?&L=1

4۔ کیا آپ کوسوو واپسی کا سوچ رہے ہیں؟ یو آر اے آپ کی مدد کیلیے حاضر ہے

جرمن حکومت اور دیگر ریاستیں (Länder) کوسوو لوٹنے والے افراد کیلیے یو آر اے نامی پروگرام کو سپورٹ کرتی ہیں۔ البانیہ میں اس پروجیکٹ کو "برج” کہا جاتا ہے جو ہر شراکت دار ملک سے لوٹنے والے تمام افراد کو رنگ و نسل اور انکے واپسی کے حالات سے بالاتر ہوکر ہر قسم کی ٹھوس، عملی اور مقامی مدد فراہم کرتا ہے اور ان کی سماجی اور نفسیاتی رہنمائی کرتا ہے تاکہ وہ دوبارہ کوسوو معاشرے میں اپنی جگہ بناسکیں۔ اس کے علاوہ، یہ منصوبہ انہیں اپنے گھر میں ضروریات زندگی کا سامان ڈالنے، کرائے، اجرت، بزنس کی شروعات، زبان کے خصوصی کورسز یا اسکول جانے سمیت دیگر معاملات میں مالی مدد اور گرانٹ بھی فراہم کرتا ہے

یورپ سے واپسی اور دوبارہ بحالی کا نیٹ ورک (ERRIN)

آپ کا تعلق ۔۔۔

افغانستان، ارمینیا، ایتھوپیا، بنگلہ دیش، گھانا، گامبیا، بھارت، عراق، مراکش، نائجیریا، پاکستان، روس، سری لنکا، یوکرائن، سومالیہ اور سومالی لینڈ سے ہے؟

اگر ہاں، تو آپ کو اپنے ملک واپس لےجانے اور وہاں نئی شروعات کیلیے آپکو مدد مل سکتی ہے۔

یورپین ری انٹریگیشن نیٹ ورک(ای آر آئ این) ایک بہت سے یورپی پارٹنر ریاستوں کی ایک مشترکہ واپسی اور بحالی کا پروگرام ہے۔ پروگرام ( 2021/12۔2016/6) کا مقصد اصل ملک (تیسرے ملک)، سروس فراہم کرنا لوگوں کے لیے ابتدائی معاونت اور سماجی ا مداد بہم پہنچانا اور ساتھ ہی ساتھ تیسرے ممالک کے ساتھ مذاکرات کو مضبوط بنانا ہے ۔

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2020-10-05 شائع کیا گیا: 2017-07-27