کیا جرمنی ہجرت کرنے کی کوئی لاٹری ہے؟
نہیں! جرمنی ہجرت کا ایک لاٹری ٹکٹ بس ایک کلک دور ہے – اتنی اچھی بات سچ نہیں ہو سکتی؟ یہ سچ ہے۔ جرمنی آنے کے لیے لاٹری جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ جعلی ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا پر افواہوں سے محتاط رہیں۔
ایک بار پھر سے، جرمنی ہجرت کی پیشکش کرنے والی ایک مشتبہ ویب سائٹ گردش کر رہی ہے۔ یہ آپ سے کہتی ہے کہ آپ واٹس ایپ پر 30 دوستوں کو ایک پیغام بھیجیں اور پھر آپ جرمنی آنے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ واضح طور پر، اس طرح کی ویب سائٹوں پر دی جانی والی پیشکشیں جعلی ہیں – جرمنی ہجرت کی کوئی لاٹری نہیں ہے۔
ان جیسی ویب سائٹوں کے پس پردہ افراد آپ کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود تبصرے حقیقی معلوم ہو سکتے ہیں مگر ان کا مقصد صرف آپ کو یہ یقین دلانا ہے کہ پیشکش جائز ہے۔ مگر آپ کو بہتر معلوم ہے: صرف اس وجہ سے کہ کوئی ویب سائٹ جرمنی کا جھنڈا دکھا رہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سرکاری ہے۔ اور بہر حال، جرمنی حکومت آپ سے یہ نہیں کہے گی کہ آپ اپنے دوستوں کو اسپیم پیغامات بھیجیں۔
اسمگلروں کے جھوٹ کے شکار نہ ہوں! ہجرت ایک زندگی کا فیصلہ ہوتا ہے – پہلے حقائق معلوم کر لیے بغیر اسے آسانی سے نہ
مانیں۔ اگر آپ یورپ کی جانب ہجرت کرنا چاہتے ہیں تو یہ مضامین آپ کے لیے دلچسپ پو سکتے ہیں: https://rumoursaboutgermany.info/ur/life-situation/آپ-کو-پکا-یقین-ہے-کہ-آپ-جا-رہے-ہیں؟/