جرمنی ایک نظر میں
ہینڈ بک جرمنی Handbook Germany کا قیام جرمنی میں نئے آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کیلئے ایک معلوماتی پلیٹ فارم کے طور پر ہوا۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ ان کو ان کی مادری زبان میں مختلف معاشرے میں نئی زندگی کا آغاز کرنے کے متعلق تحقیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں۔ . چونکہ ہینڈ بک جرمنی ملک میں پہلے سے موجود افراد کے سوالات اور خدشات کو دور کرتا ہے اس لئے جرمنی آنے کے متعلق غور کرنے والے تارکین وطن اور پناہ گزین ریومرس اباوٹ جرمنی ریومرس اباوٹ جرمنی . پر اپنی ضرورت کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ حقائق برائے تارکین وطن اور پلیٹ فارم برائے اسکلڈ مائگریشن “میک اٹ ان جرمنی” (Make it in Germany) ۔ حالیہ برسوں میں ہینڈ بوک جرمنی انفارمیشن پلیٹ فارم ایک انتہائی قابل احترام سوشل میڈیا کمیونٹی بن گیا ہے اس پلیٹ فارم نے جرمنی میں مقیم مہاجرین اور تارکین وطن کو روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والے حالات کے متعلق باخبر فیصلے لینے کا اہل بنا دیا ہے۔ .
جرمنی میں نئے آنے والے تارکین وطن اور مہاجرین کو کئی سارے حیران کن سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے: بیمار ہونے پر کس سے رابطہ کریں ؟ نوکری کی تلاش کیسے شروع کریں؟ میں جرمن کہاں سیکھ سکتا ہوں؟ کون سا ایسا ادارہ ہے جوبچوں کے لئے اسکول تلاش کرنے میں میری مدد کرے گا؟ یہ سوالات جنگ ، دہشت اور سیاسی ظلم و ستم سے بھاگے ہوئے لوگوں کے لئے اضافی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کا بڑا سبب بنتے ہیں۔
ہینڈ بک جرمنی انفارمیشن پلیٹ فارم حقائق شدہ معلومات پیش کرتا ہے جو اس طرح کی ضروریات و مسائل اور خدشات کو دور کرتےہیں. موسجکان ایہراری- ہینڈ بک جرمنی ویب سائٹ کے چیف ایڈیٹر۔ کا کہنا ہے: ” جرمن معاشرے اور اس کی پیچیدگیوں کو سمجھنا دوسروں پر انحصار کیے بغیر کامیابی کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے .”
قابل اعتماد صحافیوں کے ذریعہ حقائق اور کہانیاں
ویب سائٹ پر یہ معلومات جرمنی میں مقیم تارکین وطن اور پناہ گزین کی سب سے بڑی جماعتوں کے ذریعہ بولی جانے والی زبانوں میں فراہم کی جاتی ہیں ، خاص طور پر عربی ، فارسی ، فرانسیسی ، پشتو اور ترکی نیز جرمن اور انگریزی زبانوں میں بھی۔ موسجکان ایہراری کا کہنا ہے : "ہم ایک ایسا قابل اعتماد وسیلہ بننا چاہتے ہیں جو لوگوں کو ان غیرضروری غلطیوں سے بچنے میں مدد کر سکے کرے جو مستقبل میں پریشانی کا سبب بنتی ہیں ۔ ” اس منصوبہ کی شروعات جرمنی میں مہاجرین کی ایک بڑی آمد کے بعد موسم بہار میں سن 2017 ہوئی۔ نئے آنے والوں میں زیادہ ترلوگوں کے پاس اسمارٹ فون اور وائی فائی تک رسائی تھی ، لیکن جرمنی میں زندگی گزارنے سے متعلق روز مرہ کے سوالات کے بارے میں ان کی اپنی زبان میں قابل اعتماد وسائل کی کمی تھی۔ موسجکان اہراری کا کہنا ہے کہ غیر محقق ، گمراہ کن یا غلط معلومات آج بھی بکثرت آن لائن موجود ہیں ، خاص کر فیس بک پر۔ ہینڈ بک جرمنی میں کام کر رہے ایڈیٹرز نے اپنی صحافتی مہارت کی بنا پر اپنی مہاجر برادری کا احترام اور اعتماد حاصل کیا ہے نیز یہ بھی کہ عملے کے بیشتر ارکان خود ہی مہاجر پس منظر رکھتے ہیں۔ موسجکان ایہراری کا کہنا ہے کہ ” جرمن معاشرے کو اپنا گھر محسوس ہونے تک ہمارے اراکین انہی مراحل سے گزرے ہیں۔”
نمبر ون غیر یقینی صورتحال: جرمنی میں قیام کا حق
مہاجرین اور تارکین وطن کے مسائل اور خدشات وقت کے ساتھ ساتھ جنم لیتے رہتے ہیں۔ آج کل ، ہینڈ بک جرمنی کی ادارتی ٹیم کے ساتھ تعامل رکھنے والےصارفین بھی شادی اور طلاق، پروفیشنل کوالفکیشن پروگرام اور کیا ہوتا ہے جب کسی رشتہ دار کو پیشہ وارانہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے….جیسے موضوعات میں دلچسپی لیتے ہیں۔ جرمنی میں قیام کے حق کے متعلق غیر یقینی صورتحال اور اس سے وابستہ مختلف سوالات صارفین کے سب سے اہم خدشات ہیں۔
ہینڈ بک جرمنی کی ٹیم فی الحال 12 ممبروں پر مشتمل ہے جو پورے وقت کام کرتے ہیں نیز اس ٹیم میں متعدد فری لانسرز بھی ہیں۔ یہ اپنے مخصوص گروپوں کو خاص طور پر چنے گئے مواد پیش کرتا ہے۔ پلیٹ فارم برائے کثیر لسانی معلومات نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے نیز مستقل طور پر اپنی دسترس میں وسعت پیدا کی ہے ۔ ہر سال لگ بھگ 1.5 ملین زائرین کی ایک بڑی تعداد تحقیق شدہ مواد کا استعمال کرتی ہے جبکہ تقریباایک لاکھ نوے ہزار (190،000) صارفین مستقل طور پر فیس بک کے ذریعے اپنی نیوز پوسٹس وصول کرتے ہیں۔ موسجکان ایہراری کا کہنا ہے: "ہمارے ٹارگٹ گروپس کے ساتھ فیس بک اب بھی سب سے اہم چینل ہے جس کا استعمال براہ راست کمیونٹیز کو تحقیق شدہ معلومات بہم پہونچانے کی لئے کیا جاتا ہے ،” فیس بک کے ذریعے مواد کو بھیجا جاتاہے اور پھرویب سائٹ پر ایک بھیڑ اکٹھی ہو جاتی ہے۔
دونوں ہی پلیٹ فارم رومرس اباوٹ جرمنی – فیکٹس فور مائگرنٹس اور دونوں ہی پلیٹ فارم رومرس اباوٹ جرمنی – فیکٹس فور مائگرنٹس اور Handbook Germany کا مقصد تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو ان کے چھوڑنے سے قبل دوران سفر اور جرمنی پہنچنے کے بعد قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا ہے۔ موسجکان ایہراری کا اس سلسلے میں مزید کہنا یہ ہے کہ: "ان منصوبوں کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ تارکین وطن اور پناہ گزیں قابل اعتماد معلومات حاصل کریں گے جن پر وہ انحصار کرتے ہیں۔”