کیا آپ کی زندگی یورپ میں آسان ہوگی؟

©dpa برلن کے نوکری میلے میں بے روزگاری تارکین وطن

آپ نے سنا ہوگا کہ وہاں زندگی بہت آسان ہے، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے:  بہت سے پناہ کے درخواست دہندگان کو آنے کے بعد ایک بالکل بھرے ہوئے نارمل جگہ میں رہنا ہوتا ہے اور اپنے کیس کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔ بہت سے پناہ کے درخواست دہندگان تحفظ پر پورے نیں اترتے  اور انکی درخواست مسترد کردی جاتی ہے۔ انھیں یہاں رہنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور انھیں جرمنی چھوڑنا ہوتا ہے۔ وہ خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں اور صفر سے زندگی شروع کرتے ہیں۔  جنھیں تحفظ مل جاتا ہے انکے لیے بھی بہت مشکل ہوتی ہے کسی نوکری کو تلاش کرنے میں۔ یہاں زندگی  بہت مہنگی ہے اوریہاں رہنا بہت مشکل ہے۔  آپ نے جو بہت ساری کہانیاں سنی ہیں وہ آپ کو کیوں اتنی اپھی لگتی ہے؟ زیادہ تر تارکین وطن یورپ میں آنے کے لئے نہ صرف اپنے سارے پیسے لگا دیتے ہیں، بلکہ ااپنےرشتہ داروں کو بھی سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اور یہاں آکر وہ اپنے  گھر والوں اور  اپنے خاندان ، دوستوں کی آنکھوں میں ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوگئے ہیں- اگرچہ  کہ وہ دراصل مشکل وقت میں ہوتے ہیں۔  کہ وہ دراصل مشکل وقت میں ہوتے ہیں۔

کامیابی حاصل کرنے کے لئے مشکلات ہوسکتی ہیں

بہت ساری رکاوٹیں موجود ہوتی ہیں جو "سادہ” اور "آسان” زندگی  کو بہت زیادہ مشکل بنادیتی ہیں جنکی توقع نہیں ہوتی ہے۔

اگر آپ جرمنی غیرقانونی طور پر آئیں گے اور قانونی طور پر یہاں نہیں رہ سکتے ہیں تو آپ پر دباؤ ڈالا جائے گا کہ آپ واپس اپنے ملک جائیں اسکے باوجود کہ آپ نے یا آپ کے خاندان نے اس سفر کے لیے بہت زیادہ پیسے لگائے ہوں۔ گھر واپس جانے کے بعد، ناکامی کو تسلیم کرنا کہیں زیادہ مشکل ہو سکتا ہے بہ نسبت  شروع ہی سے اپنے ہی  ملک میں صحیح طور پر اپنا مستقبل بنانا۔

زبان اور تعلیم کلیدی عنصر ہیں – اور کسی نئے ماحول میں ڈھلنا اکثر ایک طویل وقت مانگاتا ہے

©dpa نوکری کے انتظار میں: پناہ کے درخواست دہندگان یورپ میں

اگر آپ جرمن زبان نہیں بولتے ہیں اور آپ کی کوئ تعلیم بھی ٹھیک سے نہیں ہے، تو آپ کو نوکری تلاش کرنے میں  بہت دخت ہوگی۔ ایک پناہ کے درخواست دہندگان کے تحت آپ کا بہت سارہ وقت بربا د ہوجائے گا جب تک کہ آپ کو نوکری کرنے کی اجازت دی جائے کی۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ کوئ کمائ کا ذریعہ نہیں  ہوگا، اسطرح سفر پو لگائ رقم کی واپسی کا بھی کوئ ذریعہ نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ ممکن ہوگا کہ جلدی سے نوکری کی دنیا میں آ جایا جائے۔ بناء نوکری کے ایک نئ زبان اور ایک نئے معاشرے میں اکثر لوگ اپنی زندگی کوایک ہاری ہوئ زندگی سمجھنے لگتے ہیں۔

جن لوگوں کو تحفظ مل جاتا ہے اور جو یہاں قانونی طور پر رہ سکتے ہیں انھیں بہت ساری مدد ملتی ہے جرمن سوسائٹی  اور کام کی دنیا میں کامیابی سے ضم ہونے کے لیے۔ جرمنی انکے لیے زبان سیکھنے کے کورس کا آفر کرتی ہے تاکہ وہ آسانی سے ضم ہوسکیں۔ قانونی نقل مکانی آپ کے لئے بھی ایک موقع فراہم کرسکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ طویل المیعاد سے جرمنی آنے اورپیشہ ور طور پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔ مختصر یہ کہ: سفر کا خطرہ مت لیں اگر آپ کو یقین نہیں ہے کے آپ کو وہاں رہنے کی اجازت ملے گی بھی کہ نہیں۔

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2018-03-20 شائع کیا گیا: 2017-07-27