جرمنی پناہ گزینوں کے لئے بیرون ملک میں اسکالرشپ فراہم کرتا ہے
سے زائد اسکالرشپ کی مالی امداد کی ہے۔ 14،000 جرمنی نے بیرون ملک میں پناہ گوین کے لیے
پناہ گزینوں کو اپنے ہی ملک کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل (DAFI) البرٹ آئنسٹائن جرمن تعلیمی ادارہ برائے پناہ گزین کرنے کے لیے اسکالرشپ دیتا ہے۔
سائمن ماراٹ ٹولونگ ان 14000 سے زیادہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے ایک ہے جس کو پناہ گزین 1992 سے اپنی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے استعمال کررہے ہیں۔ یہ نوجوان پہلا جنوبی سوڈانی پناہ گزین ہے جس اسکالرشپ حاصل کیا ہے، جسے وہ ” زندگی کا ایک ہی منفرد موقع ” کہتا ہے۔ . DAFI
اسکالرشپ جرمن حکومت اور نجی اداروں کے تعاون سےدیا جاتا ہے۔ ا س کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں پناہ DAFI گزینوں کو دنیا بھر میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لۓ انہیں وسیع پیمانے پر اخراجات، جیسے ٹیوشن فیس، مطالعہ کے مواد، خوراک، ٹرانسپورٹ، رہائش، اور دیگر الاؤنس بہم پہنچایا جائے۔ ڈی اے ایف آئ پروگرام پناہ گزینوں کو مختلف شعبوں میں اپنے ہی ملک میں اپنا مستقبل بنانے کے قابل بناتا ہے۔
ڈی اے ایف آئ اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کے لیے، طالب علموں کی ضروریات کے ساتھ ساتھ نفسیاتی مدد، مشورے اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پر مبنی نگرانی، تعلیمی تیاری اور زبان کی کلاسوں کے ذریعے اضافی مدد کے مواقع بھی موجود ہیں۔
سائمن ماراٹ ٹولونگ پروگرام سے حاصل ہونے والے فوائد کی ایک بہترین مثال ہے۔ 9 سال کی عمر میں ٹولونگ نے اپنی پرائمری تعلیم کا آغاز یوگنڈا میں کیا۔ جہاں وہ 15 سال تک رہا اور شروع کے سالوں میں روزانہ سات کلومیٹر کا فاصلہ پیدل چل کر طے کرتا تھا تاکہ پرائمری اسکول پہنچ پائے۔ ڈی اے ایف آئ کے تعاون کی وجہ سے وہ اب” افریقہ یوتھ نیٹ ورک” میں پڑھنے اور خود مالی تعاون کے بھی قابل ہوا، یہ نیٹ ورک امن، سلامتی اوران نوجوان پناہ گزینوں پراپنی توجہ مرکوزرکھے ہوئے ہے جو جنگ اور مواقع کی کمی کے باعث چلے گئےتھے۔
مزید اسکالرشپ – مزید مواقع
سے، جرمنی نے اپنی مالیاتی امداد میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے 50 ممالک کے تقریبا 6700 پناہ گزینوں کی 2016 ایک ریکارڈ تعداد نے ڈی اے ایف آئ اسکالرشپ 2017ء میں حاصل کی۔ وہ پناہ گزین جنھیں یواین ایچ سی آر کے واپسی کے پروگرام کے تحت اپنے آبائ ملک واپس جانا پڑا ہے وہ بھی ڈی اے ایف آئ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
کون درخواست دیے سکتا ہے؟
اہل ہونے کے لئے، ایک امیدوارکےلیے لازمی ہے کہ
- ایک پناہ گزین جس کے پاس پناہ گزین کی حثیت ہو
- ایک واپسی والے شخص جس نے وطن واپس جانے والے پروگرام میں حصہ لیا ہو
- سیکنڈری اسکول اعلی درجے سے کامیاب ہو
- یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دوسرا کوئی ذریعہ نہ ہو
- پڑھنے کے لیے ایک ایسا کورس منتخب کرے جو زیادہ سے زیادہ تین سے چار سال کی مدت کا ہو اور اس سے انکے اپنے ملک میں ملازمت ملنے کے امکانات بہت روشن ہوں۔
- پڑھائ شروع کرتے وقت عمر 28 سال سے زیادہ نہ ہو۔
- خاندان کا کوئ دوسرا فرد ڈی اے ایف آئ اسکالرشپ حاصل نہ کررہا ہو۔
کون درخواست نہیں دیے سکتا ہے
- ایک پناہ گزین جسے پناہ گزین کی حثیت سے قبولا نہیں گیا ہو
- پناہ گزین جو ایک تیسرے ملک میں آبادکاری ڈھونڈ رہے ہوں