شوہر یا بیوی جرمنی میں = کیا ان کے ساتھ ملنے کا حق ہے؟
نہیں۔ جو شخص جرمنی میں اپنے شریک حیات سے ملنے کا خواہشمند ہے پہلے اسے چند شرائط کا پورا کرنا لازمی ہے۔
اس سلسلے میں پہلا قدم خاندان سے دوبارہ ملنے کے ویزا کی درخواست دینا ہے۔ یہ ویزا حاصل کرنے کے لئے میاں بیوی کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ قانونی طور پر شادی شدہ ہیں اور انکی شادی جرمنی میں بھی تسلیم کی جاتی ہے میاں بیوی کا بلوغیت کی عمر کو پہنچنا بھیضروری ہے ۔مزید یہ کہ میاں بیوی کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اپنا خرچ خود سنبھال سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں روزمرہ کے اخراجات اور صحت انشورنس کے اخراجات حکومت کی مدد کے بغیر اٹھا سکتے ہوں۔ انہیں یہ بھی دکھانا لازمی ہے کہ جرمنی میں جس اپارٹمنٹ میں وہ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ مناسب طور پر کشادہ ہے۔
جو میاں بیوی جرمنی میں شفٹ ہونا چاہتے ہیں انہیں دوسری ضروری شرائط کا پورا کرنا بھی لازمی ہے۔ مثال کے طور پر انہیں شناختی ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان کے پاس تسلیم شدہ پاسپورٹ یا منظور شدہ متبادل پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے۔ جو میاں یا بیوی جرمنی میں اپنے شریک حیات کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہوں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ سادہ جرمن زبان میں گفتگو کرسکتے ہوں اور اس کو ثابت کرنے کے لئے ان کے پاس مخصوص لیگویج سرٹیفیکیٹ بھی ہونا چاہئے۔ کسی خاص ملک سے متعلق شرائط جہاں یہ درخواست دی جائے گی وہ بیرون ملک جرمن سفارتخانوں کے ہوم پیجز سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
یہ قوانین ان جوڑوں پر لاگو ہوتے ہیں جن میں سے کوئی بھی جرمنی یا یورپین یونین کی شہریت نہ رکھتا ہو۔ اگر کوئی بھی جرمنی کا باشندہ ہے تو شرائط کافی حد تک نرم ہوں گی۔ اس صورت میں جوڑے کو یہ ثابت نہیں کرنا پڑے گا کہ ان کے پاس روزمرہ کے اخراجات کو برداشت کرنے کی صلاحیت ہے یا پھر یہ کہ ان کے پاس مناسب طور پر کشادہ اپارٹمنٹ ہے۔ اگر ان میں سے کوئی شریک یورپین یونین کا شہری ہے تو ان پر یورپین یونین کے آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق قوانین لاگو ہوں گے۔
اگر کوئی شریک حیات جرمنی میں پناہ گزین کے طور پر مقیم ہے اور اسے تحفظ کا حق حاصل ہے ، اور اگر اس کے مقدمےمیں حتمی فیصلہ لیا جا چکا ہے، تو ایسی صورت میں اہل خانہ کےساتھ دوبارہ رہائش کی دیگر شرائط لاگو ہوں گی۔ اس کا انحصار، دیگر چیزوں کے علاوہ، اس پر ہوگا کہ اس شخص کی پناہ کی حیثیت کیا ہے اور مزید یہ کہ کیا درخواست صحیح وقت پر داخل کردی گئی تھی یا نہيں۔
پناہ گزینوں کے لیے اہل خانہ کے ساتھ دوبارہ رہائش سے متعلق معلومات کا ایک عمومی جائزہ درج ذیل لنک پر ستیاب ہے rumoursaboutgermany.info/rumours/do-all-refugees-in-germany-have-the-right-to-be-reunited-with-their-family-members.
پناہ گزینوں کی اہل خانہ کے ساتھ دوبارہ رہائش سے متعلق تفصیلی معلومات اس لنک پر موجود ہے fap.diplo.de.
وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی ویب سائٹس بھی ویزے اور خاندان کےساتھ رہائش کی ضروری شرائط سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہیں۔