میرے ملک کا ایک معاہدہ ہے جو مجھے بغیر ویزا شینگن کے علاقے میں داخلے کی اجازت دیتا ہے. کیا میں جتنا لمبا چاہوں رک سکتا ہوں؟
شینگن کا حصہ ہونے کی وجہ سے، جرمنی کچھ ملکوں کے شہریوں کو بغیر کسی ویزا کے اپنے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے، اگرچہ آپ کے ملک کا نام لسٹ میں ہے، لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو غیر متعینہ مدت تک رکنے کی اجازت ہے. معلوم کریں شینگن میں داخل ہونے کیلئے آپ کو کن چیزوں کی ضرورت ہے اور آنے سے پہلے کن ضوابط کا خیال رکھنا ہے.
شینگن کے شہری بغیر پاسپورٹ کنٹرول کے ایک ملک سے دوسرے ملک میں جا سکتے ہیں. دوسرے ملکوں کے باشندوں کو عام طور پر مختصر سفر کیلئے ۹۰دنوں تک کا شینگن ویزا لینا پڑتا ہے. کچھ ملکوں کے لوگ شینگن میں داخل ہونے کیلئے ویزا سے مستثنی ہیں، یہ ممالک ہیں البانیا،بوسنیا ہرزگوا، شمالی میسیڈونیا، جورجیا،مولڈووا، سربیا اور یوکریں، مکمل فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے https://ec.europa.eu/home-affairs/sites/homeaffairs/files/what-we-do/policies/borders-and-visas/visa-policy/apply_for_a_visa/docs/visa_lists_en.pdf
آپ اگر ان ملکوں کے شہری تو یاد رکہیں کہ آپ کو گیر متعینہ مدت تک ٹہرنے کی یجازت نہیں ہے، بالکل شینگن ویزا ہولدر کی طرہ آپ کو بھی ۶ مہینے میں ۹۰ دنوں تک رہنے کی اجزات ہے.
اگر آپ لمبا رکنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک خاص شہری ویزے کی ضرورت ہوگی. آپ کے ملک میں وا قع جرمنی کا سفارت خانہ آپ کو اپنے اختیارات کے بارے میں بہت ساری معلومات دیگا ان سب چیزوں کی پیشگی جانکاری اہم ہے جب آپ شینگن کے علاقے میں ہیں ، آپ کے قیام کی باضابطہ توسیع کے شاید ہی کوئی مواقع ہوں۔..
اگر میں متعینہ مدت سے زیادہ تو کیا ہوگا؟
متعینہ مدت سے زیادہ رکنا منع ہے، اس سے قطع نظر کی آپ ویزا فری ملک سے داخل ہوئے یا نہیں۔ یاد رکھیں جیسے ہی آپ کے ویزے کی مدت ختم ہوگی شینگن چھوڑنا ضروری ہوگا۔
- ہر اور اسٹے سے آگہی ہوتی ہے: ہر وہ شخص جو شینگن کے علاقے میں داخل ہوتا ہے اور چھوڑتا ہے امیگریشن حکام کے ذریعہ ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہوتا ہے، ہر اوور اسٹے ، یہاں تک کہ صرف ایک دن کے لئے بھی ، ریکارڈ کیا جاتا ہے
- ہر اور اسٹے کی سزا ہوتی ہے: چاہے جان بوجھ کر ہو یا انجانے میں آپ کو جرمانہ ہوسکتا ہے، فوری طور پر ملک بدری یا ایک مخصوص مدت کے لئے شینگن کے علاقے میں داخل ہونے پر پابندی کا خطرہ ہے۔
مزید معلومات کیلئے یہاں جائیں:
https://www.auswaertiges-amt.de/en/aamt/zugastimaa/buergerservice/faq/-/606848
(استثنائی صورتوں میں) ویزے کی توسیع کیلئے کن دستاویزات کی ضرورت ہوتی؟ مثال کیلئے برلن امیگریشن یا آپ متعلق دفتر سے معلوم کریں:
https://service.berlin.de/dienstleistung/324785/standort/327589/en/