کیا آپ کی قومیت = آپ کی پناہ کا حق ہے؟

© dpa جرمنی کے صوبے باواریا میں پناہ گزینوں کے لیے قائم استقبالیہ مرکز @dpa

نہیں۔ صرف ا یسے لوگ جو ظلم کا سامنا کررہے ہیں یا جنہیں سنگین نقصان کا خدشہ ہے وہی تحفظ کے مستحق ہیں۔ ہر ایک کیس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔ جو لوگو جنیوا کے پناہ گزین کنونشن یا جرمن پناہ گزین قانون کی شرائط پر پورا نہیں اترتے ، انہیں جرمنی چھوڑنا ہوگا اور داخل ہونے والےپہلے ملک یا اپنے آبائی ملک وا پس جانا ہوگا۔

جرمنی میں سیاسی پناہ اور پناہ گزین کی پالیسی

جن لوگوں کو تحفظ کی ضرورت ہے انہیں تحفظ دینا جرمنی کے آئین کا بنیادی جز ہے۔ جرمنی کی سیاسی پناہ اور تارکین وطن کی پالیسی ظلم و ستم کا شکار ہونے والوں کے ساتھ ایسے لوگوں کو بھی انفرادی تحفظ فراہم کرتی ہے جنہیں شدید نقصان کا خطرہ ہو اور انہیں یہاں رہنے کا حق دیا جاتا ہے۔ تاہم وہ لوگ جن کے پاس جرمنی میں رہنے کا کوئی قانون جواز نہیں ہے انہیں یہ ملک چھوڑنا ہوگا ورنہ انہیں زبردستی بےدخل کیا جائے گا جس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

جرمنی میں پناہ حاصل کرنے کا عمل کچھ یوں دکھائی دیتا ہے:

اگر آپ کو پناہ کی تلاش میں جرمنی میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے تو آپ کو متعلقہ ریاست (Bundesland) کے قریب ترین استقبالیہ سینٹر پر بھیج دیا جائے گا۔ یہ جرمنی میں کہیں بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کا قیام کہاں ہوگا اس بات کا فیصلہ German Asylum Procedure Act میں درج فارمولے کے تحت کیا جائےگا۔ اس بات سے قطع نظر کے آپ جرمنی میں کہاں سے داخل ہوئے، آپ کو اس بات پر کوئی اختیار نہیں کہ جرمنی میں آپ کا قیام کہاں ہوگا۔

جرمنی میں پناہ ، مہاجرین کی پالیسی، خصوصی قوانین اور طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات وفاقی آفس برائے ہجرت اور پناہ گزین کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ http://www.bamf.de

اگلے قدم پر، آپ کی پناہ کی دراخواست وفاقی آفس برائے ہجرت اور پناہ گزین(BAMF) کو جمع کرائی جائے گی۔ وہاں موجود عملہ آپ کے کیس اور دستاویزات کا جائزہ لے کر اس سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ اگر پناہ کے متلاشی کے طور پر آپ کی حیثیت تسلیم کرلی جاتی ہے تو آپ کو ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جس کے تحت آپ مقررہ دورانیے تک جرمنی میں قیام کرسکیں گے۔

براہ راست انٹرویو

BAMFکیس پر کام کرنے والے، مترجم کی مدد سے، کسی بھی درخواست گذار سے براہ راست سوال پوچھیں گے، جس میں ان سے مشکلات کی وجوہات پوچھی جائیں گی۔ یاد رکھیں کہ حق تحفظ صرف مخصوص حالات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، جن میں خاص طور پر وہ لوگ شامل ہیں جنہیں جنیوا کنونشن برائے مہاجرین کی رو سے کسی شدید نقصان، دشمنی یا امتیاز کا خطرہ ہو۔

پناہ کے متلاشیوں کیلیے جرمن ویزا ©dpa

انٹرویو تحریری طور پر ریکارڈ کیا جائے گا اور اس کا آپ کی زبان میں ترجمہ کرایا جائے گا۔ جس کی نقل آپ کو بھی فراہم کی جائے گی۔ آگر آپ خاتون پناہ گزین ہیں ، اور اگر آپ کسی مرد سے سوال جواب سےغیرمطمئن ہیں اور اگر آپ کی اپنے ملک چھوڑنے کی وجہ کا تعلق آپ کی جنس سے ہے، تو آپ یہ درخواست کرسکتی ہیں کہ کوئی تربیت یافتہ خاتون ورکر آپ سے انٹرویو لے۔

سیاسی پناہ کی حیثیت اور جبری واپسی کا امکان

اگر سیاسی پناہ کی درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو تحفظ کے حق دار شخص کو عارضی رہائشی پرمٹ دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں جرمن زبان کے کورسز اور یہاں گھلنے ملنے کیلیے دیگر قسم کی معاونت فراہم کی جائے گی جو کہ اکثر معاملات میں لازم ہوتی ہے۔

قانونی طور پر ، ان تارکین وطن کو جرمنی چھوڑنا ہوگا جن کی درخواست مسترد کی گئی ہو۔
یہاں مزید جانیے:
https://www.bamf.de

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2020-10-08 شائع کیا گیا: 2017-07-27