کیا انسانی اسمگلر آپ کے سفر میں آپ کی حفاظت کرتے ہیں؟

©dpa بحیرہ روم میں ربڑ کی کشتی پر سوار پناہ گزین

نیہں! یاد رہے انسانی اسمگلروں کے منظم مجرمانہ نیٹ ورک ہیں۔ وہ جس بات کا واقعی خیال رکھتے ہیں وہ صرف انکا  پیسہ ہوتا ہے۔ بہت سے تواس کی پرواہ نہیں کرتےکہ آپ  کو سفر میں  چوٹ لگی ہے یا آپ مر جاتے ہیں۔ اگر آپ غیر قانونی طور پر یورپ اور جرمنی آنے والے ہیں، تو آپ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

غیر قانونی منتقلی ایک خطرناک فیصلہ ہے – انسانی اسمگلروں پر انحصار کرنے میں سنگین نقصان ہوسکتا ہے

سفر کے خطرات کی خوفناک کہانیاں بہت عام ہیں: اغواوں اورانسانی اسمگلروں کی بڑے ٹرکوں کے پیچھے  بناء ہوا کے قید کردینے کی،  یا بحیرہ روم میں ڈوبنے کی ،کشتی کی گنجائش سے زیادہ لوگزں کو سوار کے کے ڈوبونے۔ آپ نے  بھی شاید یہ ساری  کہانیوں سنی ہوگی۔

YouTube

Mit dem Laden des Videos akzeptieren Sie die Datenschutzerklärung von YouTube.
Mehr erfahren

Video laden

اور، واقعی، ان میں سے بہت سی کہانی  بدقسمتی سے  بالکل سچ ہے۔ یو این ایچ سی آر نے مثال کے طور پر کچھ کہانیاں ایتھوپیا اور صومالی پناہ گزینوں اور تارکین وطنوں کی ایک پروجیکث کے تحت ” حقیقی کہانی سناؤ” میں جمع کردی ہیں۔ دنیا کے دوسرے ملکوں کے پناہ گزینوں نے بھی یہ تلخ تجربہ کیا ہے۔ بہت لوگوں نے  کہا کہ وہ کبھی بھی سفر نہ کرتے اۂر ان کو پتہ ہوتا کہ راستے میں انکو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پڑھیے اور سنیے مثالیں  ايریٹریا کی فلمون سے کہ کس طرح اسے  مشرقی سوڈان کے شگراب پناہ گزین کیمپ کے قریب سے اغوا ہونے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

"حقیقی کہانی سنائیں” تارکین وطنوں کو موقع دیتا ہے جو اسی طرح کی کہانیوں کا سامنا کرچکےہیں اور جو اکثر ناپسندیدہ اور مشکلات کی بات بتاتے ہیں  اور طیرب کے خطرات کی ذکر کرتے ہیں ۔

انسانی اسمگلر مجرم ہیں

یہ بات بہت ضروری ہے کہ اس بات کو جانا جائے کہ انسانی اسمگلر مجرم ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی (اقوام متحدہ) کی گلوبل رپورٹ جو انسانی اسمگلروں پر بنائ گئ ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلر ان انسانوں کا استحصا ل کرتے ہیں جو سفر پر جانے کی جرات کرتے ہیں۔

جو لوگ اس چیز کا شکار ہوجاتے ہیں  ان کو دھوکہ دہی سےکام کرنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے، فرضی نکاح کرنےپرمجبور کیا جاتا ہے، دھوکہ دہی کی جاتی ہے، فحش تصویر بنائ جاتی ہے، جسم کے آرگن کو فروغ کیا جاتا ہے اور بہت سی دوسری باتیں۔

” جنسی استحصال اور جبری مزدوری سب سے زیادہ اہم ہیں” ، لیکن اسی طرح کے اور بہت سے دوسری قسمیں بھی ہیں جیسے” متاثرین کے طور پر کام کرنے کے لئے مجبورکرنا، فرضی نکاح کرنےپرمجبورکرنا، منافع بخش دھوکہ دہی، فحش تصاویر بنانا، جسم کے آرگن نکالینا، اوردوسرے قسم کے ظلم شامل ہیں۔

تمام اسمگلروں کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ آپ پر اس طرح کی طاقت کا استعمال کریں، اس طرح کے تشدد کا راستہ اختیار کریں اور آپ کی اچھے مستقبل کی خواہش کا استحصال کریں اور "صرف” آپ سے ایکوعدہ کریں کہ تم کو اب کی بار کی کشتی پر لے جاؤں گا یا صحرا کے ذریعے آگے لے جاؤں گاوہ اب بھ اپنے منافع کے لئے کرتے ہیں۔ جتنی کشتی چھوٹی ہوگی اتنی سستی اسمگملروں  اسے خرید ی ہوگی اوراتنا ہی زیادہ امکان ہوگا اس کے ڈوبنے کا۔

اگر آپ کو تشدد، بدعنوانی یا نفسیاتی اور جسمانی نقصان کی دیگر شکلوں کا سامنا  کرنا پڑا ہے تو، جرمن حکومت آپ کو طبی امداد فراہم کرسکتی ہے۔

YouTube

Mit dem Laden des Videos akzeptieren Sie die Datenschutzerklärung von YouTube.
Mehr erfahren

Video laden

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2018-03-20 شائع کیا گیا: 2017-07-27