پاسپورٹ کیا ہے اور میں اسے کیوں نہیں خرید سکتا/سکتی ہوں ؟

©dpa

پاسپورٹ ایک سرکاری شناختی دستاویز ہےجسے حکومت کے ذریعہ اپنے شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ وہ اس ریاست کا شہری ہے۔ پاسپورٹ کے حاملین افراد سرحدوں کے پار جاتے ہیں اور اپنے مادری ملک واپس آتے ہیں۔ پاسپورٹ کے حاملین اس دستاویز کا استعمال  قومی حکام ساتھ ہی نجی اداروں یا افراد کے سامنے اپنی شناخت ثابت کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طرح وہ دکھا سکتے ہیں کہ ان کی ذاتی تفصیلات درست ہے۔

حالانکہ دستاویز میں پاسپورٹ کا نام درج ہے لیکن پاسپورٹ کا وہ مالک نہیں ہے۔ ہرایک پاسپورٹ اس ریاست کی ملکیت ہے جس نے اسے جاری کیا ہے۔ اس لئے پاسپورٹ کو خریدا نہیں جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ یا کسی منفرد ممالک میں فروخت کےلئے پیش کیا گیا کوئی پاسپورٹ یا تو چوری کیا ہوا ہے یا مجرمانہ جعل سازی کا کام ہے۔

پاسپورٹ توثیقی خصوصیات کے ذریعہ جعل سازی سے محفوظ ہے،  ©dpa

سبھی پاسپورٹ میں واضح توثیقی خصوصیات ہیں۔ اس لئے جانچ کرنے پرجعل سازی کا فورا علم ہوجاتا ہے۔ اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آیا ذاتی تفصیلات الیکٹرونک فارمیٹ میں دستاویزات میں اسٹور کیا گیا ہے یا نہیں۔ پاسپورٹ میں الیکٹرونک ڈیٹا کےعلاوہ بھی خفیہ سیکورٹی خصوصیات ہوتی ہیں۔

جرمنی میں مقیم بیرون ممالک کے شہری کا اقامتی اجازت نامہ منسوخ کیا جاسکتا ہے اگر اجازت نامہ جعلی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے حاصل کیا گیا ہو۔ مزید یہ کہ اکتساب یا جعلی یا ترمیم شدہ پاسپورٹ کا استعمال یا اکتساب یا دوسرے شخص کے پاسپورٹ کے استعمال کرنے سے ایک ساتھ کئی جرم سرزد ہوتے ہیں۔ جرمن فوجداری قانون کے تحت درج ذیل جرائم سرزد ہوتے ہیں: سرکاری دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، جعل سازی، سرکاری دستاویزات میں غلط اندراج کا سبب بنا، دستاویزات کو چھپانا، سرکاری شناختی دستاویزات میں چھیڑچھاڑ کا تیاری کی حرکت کرنا، غلط سرکاری شناختی دستاویزات کا اکتساب، شناختی دستاویزات کا غلط استعمال، ملکیت کی توہین، پیشہ رانہ زمرہ بندی اور علامات، ذاتی اسٹیٹس کے ساتھ جعل سازی، فوجداری تنظیم تشکیل دینا۔

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2018-12-10 شائع کیا گیا: 2018-11-27