کیا جرمن حکومت آپ کو ملازمت دے گی؟

@dpa تارکین وطن رجسٹریشن سینٹر پر منتظر

جرمن حکومت پناہ گزینوں کو ملازمت نہیں دیتی۔ یہاں آمد پر، پناہ کے متلاشی افراد کو عام طور پر کام کی اجازت نہیں ہوتی ، اور اگر وہ یہاں حق تحفظ کے تحت مقیم بھی ہیں، تو اس کے بعد بھی انہیں کام ڈھونڈنے میں اکثر کئی سال لگ جاتے ہیں۔

اب اس میں مزید کسی اضافے کی گنجائش نہیں رہی۔ جرمن حکومت آپ کو نہ ہی ملازمت اور نہ ہی ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے

پناہ کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن ©dpa

حقیقت میں، جرمنی میں کام کرنے کے لئے آپ کو مخصوص قسم کی شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے ۔ یہ شرائط کیا ہیں اس کا انحصار اس سوال پر ہے کہ کیا آپ یورپی یونین ، یورپی اقتصادی ایریا(EAA) یا سوئٹزرلینڈ کے رہائشی ہیں یا کسی "تیسرے درجے "کے ملک کے شہری ہیں ۔ اگر آپ تیسرے درجے کے ملک کے شہری ہیں، تو یکم مارچ 2020سے نافذ العمل Skilled Immigration Act، اس فریم ورک کو توسیع دیتا ہے جس کے تحت پیشہ ور اور قابل ترین ملازمین جرمنی میں نوکری کرنے کیلیے آسکتے ہیں۔

کام کی اجازت (ورک پرمٹ) حاصل کرنا مشکل کیوں ہے

اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا تعلق آخری گروپ سے ہے۔ ایک تیسرے ملک کے شہری ہونے کے ناطے آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو یہ معلوم ہو کہ اگر آپ جرمنی میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو پہلے یہاں رہنے کی اجازت لینے ہوگی، جو آپ کو کام کی اجازت دے گا۔ ایسا رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے کچھ ضروری شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ دوسری چیزوں کے علاوہ، سب سے پہلے تو آپ کے پاس پاسپورٹ ہونا ضروری ہے اور آپ کو یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ آپ قیام کے دوران اپنے مالی اخراجات اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں یعنی آپ کے مالی ذرائع آپ کو اپنے اخراجات اٹھانے کی اجازت دیتے ہیں۔

ایک تیسرے ملک کے شہری کے طور اگر آپ جرمنی میں کام کرنا چاہتا ہے مگر ابھی تک بیرون ملک میں ہی ہیں ، تو آپ کو سب سے پہلے تو نوکری کیلیے ویزا کی ضرورت ہے تاکہ آپ جرمنی میں داخل ہوسکیں۔ آپ کو صرف ” چلو باہر جاکرکوشش کرتے ہیں” کرنے کے بجائے اپنے ہی ملک میں رہتے ہوئے ملازمت کی تلاش شروع کرنی چاہیے۔

اپنے گھر میں رہتے ہوئے جرمنی میں ملازمتیں تلاش کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔ اگر آپ ویزا حاصل کرنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں توباکس میں موجود لنکس پر نظر ڈالیں اور یہ بھی دیکھیے کہ "جرمنی پہنچنے کیلیے”آپ کو کن کن چیزوں کی ضرورت ہے

YouTube

Mit dem Laden des Videos akzeptieren Sie die Datenschutzerklärung von YouTube.
Mehr erfahren

Video laden

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2020-10-08 شائع کیا گیا: 2017-07-27