رضاکارانہ واپسی اور جبری واپسی کے بارے میں حقائق

dpa © ملک واپسی

اگر آپ جرمنی آتے ہیں اور آپ کو  یہاں تحفظ  نہیں ملتی ہے اور آپ کو  یہاں رہنے کا  بھی حق نہیں دیا جاتا، تو آپ  کو فوری طور پر ملک چھوڑنا پڑے گا۔ اگر حکام کوطاقت سے آپ کو واپس بھیجنا پڑے گآ، تو آپ کو طویل عرصہ تک شینگن ملکوں میں سفر کرنے کی. اجازت نہیں ہوگی اور آپ ہی کو جبری واپسی کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔

اس صورت میں بہترطریقہ یہ ہے کہ آدمی خود سے رضاکارانہ طور پر واپس چلا جائے۔  2015ء سے 1.1 ملین افراد سے زیادہ تشدد، سیاسی تشدد اور اقتصادی مشکلات سے بچنے کے لئے جرمنی آئے ہیں۔ بہت سے تارکین وطن نے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس واپس جانےکا فیصلہ کیا ۔  صرف 2016ء میں کل 54،000 افراد واپس جا چکے ہیں۔ مختلف رضاکارانہ واپسی کے پروگراموں کو قائم کیا گیا ہے جو مالی طور پر آپ کے اصل ملک میں واپس جانے میں آپ کی مدد کر رہی ہیں۔ اگر آپ واپس جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں  یا آپ جرمنی میں کسی کو جانتے ہیں جسے  سیاسی پناہ  ملنے کا بہت کم چانس ہے اسے رضاکارانہ واپسی اور تمام دستیاب معاونت کے بارے میں معلومات دئیں۔ آپ یہاں اپنی پہلی معلومات تلاش کر سکتے ہیں اور مزید معلومات کے لیے دیکھیے  www.ReturningfromGermany.de

بائ دا وے:  اگر آپ اپنے ملک  واپس جانا چاہتے ہیں تو آپ کے ملک کی ریاست کی طرف سے  آپ کو واپس لینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی محکمہ برائے غیر ملکی حکام جرمنی میں رہائشی حقوق کے بغیر لوگوں کی واپسی کو ممکن بنانے کا ذمہ دار ہے۔ وفاقی محکمہ برائے داخلہ،  دفتر خارجہ کے ساتھ  ملکر دوسرے ممالک سے ہونے والے واپسی  کے معاہدوں اور پروٹوکول  پر قریبی تعاون کو بہتر بنانے کے لئے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

جرمن حکومت فی الوقت جرمنی میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد کے خلاف  سخت قوانین کی تیاری کر رہی ہے۔ ابھی یہ بل قانون نہیں بنا ہے۔ ہم آپ کو ان تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کریں گے جیسے ہی یہ واضح ہوجائے گا کا ان قانون کا اطلاق کب سے ہوگا اور اس قانون کا اصل متن کیا ہے۔

آخری بار اپڈیٹ کیا گیا: 2019-06-24 شائع کیا گیا: 2017-09-13