icon-share

حقائق جانیے۔ تارکین وطن کوکیا جاننے کی ضرورت ہے، یہاں دیکھیں

سچ یا جھوٹ؟

کیا جرمن حکومت آپ کو رہنے کے لئے رقم دے گی؟

نہیں

جرمنی میں پناہ گزینوں کو کچھ امداد ملتی ہے۔ لیکن یہ سخت حالات پر مبنی ہے اور صرف اس صورت میں دی جاتی ہے جب تمام بچت اور آمدنی خرچ ہوچکی ہو۔ مزید برآں، یہ زیادہ تر امداد کی طرح ہوتی ہے، جیسے پناہ، حفظان صحت کے مصنوعات یا کپڑے شامل ہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

کیا انسانی اسمگلر آپ کے سفر میں آپ کی حفاظت کرتے ہیں؟

نہیں

یاد رہے انسانی اسمگلروں کے منظم مجرمانہ نیٹ ورک ہیں۔ وہ جس بات کا واقعی خیال رکھتے ہیں وہ صرف انکا پیسہ ہوتا ہے۔ بہت سے تواس کی پرواہ نہیں کرتےکہ آپ کو سفر میں چوٹ لگی ہے یا آپ مر جاتے ہیں۔ اگر آپ غیر قانونی طور پر یورپ اور جرمنی آنے والے ہیں، تو آپ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ کی زندگی یورپ میں آسان ہوگی؟

نہیں

آپ نے سنا ہوگا کہ وہاں زندگی بہت آسان ہے، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے: بہت سے پناہ کے درخواست دہندگان کو آنے کے بعد ایک بالکل بھرے ہوئے نارمل جگہ میں رہنا ہوتا ہے اور اپنے کیس کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔ بہت سے پناہ کے درخواست دہندگان تحفظ پر پورے نیں اترتے اور انکی درخواست مسترد کردی جاتی ہے۔ انھیں یہاں رہنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور انھیں جرمنی چھوڑنا ہوتا ہے۔ وہ خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں اور صفر سے زندگی شروع کرتے ہیں۔ جنھیں تحفظ مل جاتا ہے انکے لیے بھی بہت مشکل ہوتی ہے کسی نوکری کو تلاش کرنے میں۔ یہاں زندگی بہت مہنگی ہے اوریہاں رہنا بہت مشکل ہے۔ آپ نے جو بہت ساری کہانیاں سنی ہیں وہ آپ کو کیوں اتنی اپھی لگتی ہے؟ زیادہ تر تارکین وطن یورپ میں آنے کے لئے نہ صرف اپنے سارے پیسے لگا دیتے ہیں، بلکہ ااپنےرشتہ داروں کو بھی سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اور یہاں آکر وہ اپنے گھر والوں اور اپنے خاندان ، دوستوں کی آنکھوں میں ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوگئے ہیں- اگرچہ کہ وہ دراصل مشکل وقت میں ہوتے ہیں۔ کہ وہ دراصل مشکل وقت میں ہوتے ہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ کو خوش آمدید رقم ملے گی؟

نہیں

افواہیں اور غلط معلومات جان بوجھ کر انسانی اسمگلروں کے ذریعہ پھیلائے جاتے ہیں، جرمنی آپ کو کوئ بھی خوش آمدید رقم پیش نہیں کرتا ہے۔ اس طرح کے جھوٹ پھیلانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ، انسانی اسمگلر زیادہ گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکیں۔ وہ جان بوجھ کر لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

سچ یا جھوٹ؟

کیا آپ جرمنی میں آپ کی انگریزی کام آجائے گی؟

نہیں

جرمن ایک واحد زبان ہے جو جرمنی میں روزمرہ کی زندگی، حکام اور زیادہ تر کمپنیوں میں بولی جاتی ہے۔ جرمن زبان پر عبور کے بغیر بہت کم ملازمت کے مواقع ہیں۔

مزید »

سچ یا جھوٹ؟

اگر آپ گھر جانا چاہتے ہیں تو، کیا جرمنی آپ کو کہیں اور بھیجنا چاہتا ہے؟

نہیں

اگر آپ رضاکارانہ طور پر جرمنی چھوڑنے سے اتفاق کرتے ہیں، تو آپ اپنے گھر ملک یا تیسرے ملک میں بھی جا سکتے ہیں اگر وہ ملک آپ کو لینےکے لئے تیار ہو تو۔ یہ افواہ غلط ہے کہ جرمنی آپ کو اپنے گھر جانے سے پہلے کسی تیسرے ملک میں ایک ٹرانزٹ اسٹیشن کے طور پر بھیجتا ہے ۔

سچ یا جھوٹ؟

18 سال سے کم عمر کے بچوں کو پناہ دی جائے گی؟

نہیں

ہر کیس کو انفرادی کیس کے طور پر لیا جاتا ہے اور اسکی جانچ پڑتال ہوتی ہے، عمر کی کوئی بات نہیں۔ کسی بھی صورت میں عمر اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ا س بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ بچوں کو رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

سچ یا جھوٹ؟

کیا جرمن یونیورسٹی ہر کسی کے لئے کھلی ہوئ ہے؟

نہیں

عام طور پر، جرمنی میں یونیورسٹی ہر کسی کے لئے کھلی ہوئ نہیں ہے۔ اگرچہ کچھ اسکول تارکین وطن کوداخلہ دینےکے مخصوص پروگرام پیش کر تے ہیں، اسکول میں داخل ہونے کے لئے رہائش کی اجازت لازمی ہے۔

اوپر کی طرف واپس